ڈومینیکن فادرز کے انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر امام اکبر سے ملاقات کے دوران: ہم ازہر کے ساتھ سائنسی تعاون کے خواہشمند ہیں تاکہ ان کے عظیم تجربے سے استفادہ کیا جا سکے۔
شیخ ازہر، امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے نے آج ہفتہ کو ڈومینیکن فادرز کے انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایمانوئل پسانی کا استقبال کیا ہے اور اس ملاقات کے دوران امام اکبر نے کہا ہے کہ ازہر دنیا بھر کے تمام سائنسی اداروں اور انسٹیٹیوٹ کے ساتھ سائنسی تبادلے کا خواہاں ہے تاکہ مختلف علوم وفنون میں باہمی فائدے حاصل کیے جا سکیں اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ازہر کے طلباء بالخصوص شریعہ کالجوں کے طلباء یہاں سے فائدہ اٹھائیں جیسے اصول الدین، شریعت اور قانون اور عربی زبان وادب اور اس کے علاوہ مغرب کے تعلیمی اور سائنسی ادارے سائنسی تبادلے کے پروگراموں کی تیاری کے ذریعے فائدہ اٹھائیں جس سے مطلوبہ مقاصد کے حصول میں مدد مل سکے۔
آپ نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ازہر ایک قدیم تعلیمی ادارہ ہے جسے عالمی سطح پر ایک مضبوط سائنسی مرجعیت کے طور پر قبولیت حاصل ہے اور یہ ایک مذہبی معتدل ادارہ ہے جس کا ایک عالمی پیغام ہے جس کا خلاصہ دنیا میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا اور رواداری، بقائے باہمی اور گفت وشنید کے اقدار کو فروغ دینا ہے۔ ڈومینیکن فادرز انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر نے اسلامی دنیا کی سب سے بڑی مذہبی شخصیت کے طور پر جانے جانے والے امام اکبر سے اپنی ملاقات پر بے حد مسرت کا اظہار کیا ہے اور اس بات کی بھی تاکید کی کہ انسٹی ٹیوٹ ازہر کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ ازہر کی عظیم علمی تجربوں سے استفادہ کرکے قربت حاصل کیا جا سکے۔