تھائی لینڈ کے مسلمانوں کی جانب سے عظیم جشن کے درمیان... شیخ الازہر ، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین، دارالحکومت بنکاک پہنچنے پر اسلامک سینٹر میں نماز جمعہ ادا کر رہے ہیں۔

وسط احتفاء كبير من مسلمي تايلاند .jpeg

تھائی لینڈ میں مسلمانوں کی جانب سے عظیم جشن کے درمیان... عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک پہنچنے پر، نمازیوں کے ہجوم میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے اسلامک سینٹر تشریف لاۓ، لوگوں کے ساتھ  تبادلہ خیال کیا۔ ان کے ساتھ دوستانہ گفتگو اور یادگاری تصاویر لی، 
 
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں اسلامک سنٹر مسجد کے امام اور ان کے مبلغ شفیع عبدالقادر کی قیادت میں نمازیوں کا ہجوم عزت مآب امام اکبر مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین، کے گرد جمع ہو گیا اور شیخ کے اپنے ملک میں اس تاریخی دورے پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ 
 
امام اکبر آج سہ پہر تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک پہنچے، جو کہ جنوب مشرقی ایشیا کے ان کے غیر ملکی دورے کا دوسرا قیام ہے۔ انکا مقصد مسلمانوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط کرنا ، مکالمے، رواداری اور انسانی بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانا ہے۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025