06/08/2016

انتہا پسندی اور دہشت گردی کے منصوبوں کا مقابلہ کرتے ہوئے الازہر کے پیغام کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی کا اعلان کرنے والی کانفرنس

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png
امام االاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے جون 2016 کے اوائل میں مشیخۃ الازہر میں الازہر کی تاریخ میں ترقی کے لیے سب سے بڑی جامع حکمت عملی پر مشتمل ایک بین الاقوامی پریس کانفرنس کا آغاز کیا۔ یہ ایک تاریخی قدم ہے جو دنیا میں اسلام کی شبیہ کو درست کرنے، اسلامی مذہب کی رواداری کی تعلیمات کو متعارف کرانے اور آنے والی نسلوں میں اس کے اصولوں کو رائج کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
امام طیب کی طرف سے اعلان کردہ ترقیاتی حکمت عملی الازہر کے پیغام کی آفاقیت اور اس کے صالح اعتدال پسند طرز عمل سے جنم لیتی ہے، جس نے سینکڑوں سالوں سے تمام جدید مواصلاتی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے، اور اچھی طرح سے مطالعہ شدہ علمی منصوبوں کے ساتھ، اسلام کی شبیہ کو درست کرنے اور اس کی انسانی اقدار کو ظاہر کرنے کے لیے جن کی پوری دنیا کو ضرورت ہے۔ اعتدال، امن اور بقائے باہمی کے کلچر کو پھیلانے کے لیے کام کیا ہے۔
ترقیاتی حکمت عملی میں 15 محور شامل تھے، اور مصر اور دنیا کے ثقافتی اور سماجی حلقوں میں اس کی بھرپور تعریف ہوئی۔ اور بہت سے لوگوں نے اسے الازہر کے ممتاز ادارے کے اندر کام کے طریقہ کار کی تجدید اور جدید کاری کی راہ پر ایک بے مثال قدم شمار کیا ہے۔

شیخ الازہر کا الازہر کی نئی حکمت عملی کے اعلان کے دوران خطاب۔







بسم الله الرحمن الرحيم
مہمانان گرامی قدر، میڈیا اور صحافی حضرات!
حضرات علماء الازہر الشریف 
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته؛

قاہرہ میں مشیخہ الازہر میں خوش آمدید، میں اپنی تقریر کا آغاز رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد کی مبارکباد کے ساتھ کرتا ہوں، جسے میں عزیز اور قابل فخر مصر: صدر، حکومت اور عوام، اور تمام عالم، عرب اور اسلامی اور پوری دنیا کے لیے پیش کرتا ہوں۔ , بادشاہوں، صدور اور سلطانوں  ہر ایک کے لیے امن، انسانی بھائی چارے، عالمی رفاقت، یمن، بھلائی اور برکات سے بھرپور سال کی خواہش کرتا ہوں۔
مجھے خوشی ہے کہ میری تقریر - جو مجھے امید ہے کہ زیادہ طویل نہیں ہوگی - اصلاح اور تجدید کے لیے الازہر کی حکمت عملی کا اعلان کرنے اور الازہر کے نوجوان علماء اور دعاۃ کی ایک نسل کو تیار کرنے کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔ تاکہ  اُن کی اچھی اور مناسب تربیت کی جائے اور وہ  اُس امانت کو اُٹھا سکیں جو یہ قدیم ادارہ اٹھائے ہوئے ہے، جسے مشرق و مغرب کے مسلمانوں نے قبول کیا تھا۔ انہوں نے اسے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو سچے مذہب کی سچائیاں سکھانے کی ذمہ داری سونپی، جسے خدا نے لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت کے طور پر نازل کیا۔ اور وقت نے اس امانت کو اٹھانے کے لئے اس کی قابلیت کو ثابت کیا ہے۔ کیوں کہ ازہر نے لوگوں تک اس دین کو اس ستھرے انداز سے پہنچایا ہے کہ اس کو مذہبی اور طائفی انحرافات سے محفوظ رکھا۔ یا تنگ سیاسی عزائم جو صرف اپنی ذات کو دیکھتے ہیں اور جو ان کے پیروں تلے کیا ہے۔ اور تجربے نے ہمیں سکھایا ہے کہ جب الازہر کی آواز کسی وجہ یا علت سے مدھم ہوجاتی ہے۔ تو امت اپنا راستہ کھو دیتی ہے اور اس کے تصورات الجھ جاتے ہیں۔ اور ان پر اس عظیم انسانی مذہب کا معاماہ مبہم ہو جاتا ہے، اس وقت عقل کی آواز ماند پڑ جاتی ہے، ایمان کی روشنی مدہم ہو جاتی ہے، تکفیر کی آواز بلند ہو جاتی ہے، مغالطہ غالب ہو جاتا ہے اور ہتھیاروں اور خون سے مکالمہ دلیل اور ثبوت کے ساتھ مکالمے کا متبادل بن جاتا ہے۔

ہاں جب فرقہ پرست اور فرقہ وارانہ جنونیت اور نفرت انگیز فرقے غالب آئے اور انہیں پیسے اور اختیارات سے مدد ملی تو مسلمانوں کے بیٹوں نے ایک دوسرے کو قتل کیا اور ان میں سے بعض نے ایک دوسرے کی گردنیں کاٹیں اور ان پر ان کے بیٹوں کا تشدد ان کے خلاف سازش کرنے والوں دشمنوں کے تشدد سے بھی شدید ہوگیا۔ 
اور میں اسے زمین کے مشرق اور مغرب کے مسلمانوں کے لیے، یہاں، اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے ذمہ داری کے ثبوت کے طور پر بیان کرتا ہوں: اے مسلمانو! ہمارے لیے اس اندھے اور گمراہ کن فتنہ سے  نکلنے کا کوئی راستہ نہیں، سوائے قرآن، سنت، شریعت اور اس کے احکام کو سمجھنے کے لیے صحیح طریقہ کی طرف لوٹنے کے۔ اور وہ الازہر کا طریقہ کار ہے۔ روئے زمین پر آج یہ واحد منہج ہے جسے اللہ تعالیٰ نے تکفیر کے انتشار، لوگوں کے خون کو اور ان کی عزت و آبرو کو حلال کرنے سے محفوظ رکھا ہے۔ اور یہ وہ منہج  ہے جو اب بھی مخلوق کو خدا کے بندوں کے طور پر دیکھتا ہے، اسی نے ان کو پیدا کیا اور برابر کیا، اور یہ کہ خدا نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ وہ دنیا کے سامنے یہ اعلان کریں کہ کنگھی کے دانت کی طرح سب لوگ برابر ہیں۔ اور یہ کہ وہ آدم سے ہیں اور آدم مٹی سے ہیں۔
ہاں، اسلام کو سمجھنے کے لیے آج یہی منہج نجات کا ذریعہ ہے، جب سمجھ منحرف ہو چکی اور جہالت غالب آ گئی ہے، اور علماء کی کرسیوں پر جاہل برا جمان ہو  گئے ہیں، اور پیسہ بہہ رہا ہے، اور دماغ، ضمیر، زبان، گلے اور قلم خریدنے کے لیے لالچ نے جنم لے لیا ہے۔

محترم حضرات:
عملی طور پر یہ حکمت عملی آج یا کل کا نتیجہ نہیں ہے اور اس کا اعلان بہت عرصہ پہلے ہونا چاہیے تھا۔ آپ جانتے ہیں کہ کہ مصر جن مشکل حالات سے گزرا ہے  اگر وہ نہ ہوتے ، اس سے پہلے کہ مہربان اور ماہر کی مہربانی اس کی اصلاح کر لیتی، اور اس سے پہلے کہ وہ راہ راست پر اپنے قدم جما لیتا۔ میں یہ دعوی نہیں کرتا کہ یہ حکمت عملی آخری حکمت عملی ہے، یا یہ وہ تمام امیدیں اور خواب ہیں جو ہم جامعہ الازہر اور جامعہ کے لیے حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ اس ادارے کے بارے میں ہمارے کندھوں پر مزید بھی بہت کچھ ہے۔ لیکن میں خدا اور لوگوں کے سامنے ذمہ داری کے مقام سے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ  راستے کی مشکل اور بہت سی غیر معقول اور غیر منطقی رکاوٹوں اور رکاوٹوں سے بھری راستے، بلکہ سازشوں اور مکائد کے کے باوجود اس نے بہت کوشش کی ہے  اور بہت کچھ حاصل کیا ہے۔
اور فضل - خداتعالی کے بعد - جو کچھ پورا ہوا ہے، اس کا اس ٹیم کی طرف لوٹتا ہے جو گزشتہ برسوں سے میرے ساتھ دن رات کام کر رہی ہے،جس نے تجرد،  خود انکاری، شدید طوفانوں پر ثابت قدمی، اور بہتان اور جھوٹ کی تیز آندھی جو ابھی تھم نہیں سکی۔ ( کے باوجود کام کیا) میں اس کا  خلاصہ  پیش کرتا ہوں ۔
میں ان نوجوان لیڈروں اور مشیروں کی جماعت کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے ساتھ اللہ تعالی نے ازہر شریف کو ایسے وقت میں عزت بخشی جب وفادار اور سچے لوگ بہت کم ہو گئے ہیں ۔
پہلی چیز جسے  یہ حکمت عملی ذہنوں میں پختہ اور مستحکم کرنے کی خواہاں ہے وہ یہ ہے کہ الازہر الشریف اپنی پوری طاقت کے ساتھ مصر کے ساتھ کھڑا ہے۔ یہ بلا حدود اس اصل وطن کی حمایت کرتا ہے، جس نے اس کی  راہداریوں اور میناروں کو اپنی لپیٹ میں لیا، اور اسے ایک ہزار سال سے زائد عرصے میں مشرق اور مغرب میں اسلام کی تعریف کے پیغام کو پھیلانے کے قابل بنایا۔ الازہر تاریخ اور جغرافیہ میں کنانہ کی سرزمین کی خصوصیت اور مصری کردار پر پختہ یقین رکھتا ہے جو ہزاروں سال سے زائد عرصے میں یکے بعد دیگرے تہذیبوں نے تخلیق کی۔ اور الازہر سرزمین مصر پر اقتصادی، سیاسی، صنعتی، زرعی، اور ملکی و قومی منصوبوں سمیت تمام سطحوں پر رونما ہونے والے قابل ذکر احیاء کی مکمل تعریف کرتا ہے۔ اور سب سے پہلے، اور سب سے بڑھ کر، سرحدوں پر طویل عرصے سے رہنے والے دہشت گرد اداروں کا پیچھا کرنا، اور مصر کو اندرون اور بیرون ملک محفوظ کرنے ( والوں کو خراج تحسین) ۔اس لیے ازہر شریف اللہ تعالی سے دعا کرتا ہے کہ صدر جمہوریہ عبدالفتاح السیسی اور اس ملک کے تمام مخلص افراد مصریوں کی امیدوں، خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں۔ ان کی عظمت کو بحال کریں اور اس اہم کردار کو بحال کریں جس نے مصر اور مصریوں کو ممتاز کیا تھا۔
یہاں مسلح افواج کے بہادر اور وفادار جوانوں کی تعریف، حمایت اور فخر کے ساتھ ذکر کرنا مناسب ہے جنہیں ہم ہر روز دیکھتے ہیں۔ بلکہ ہر گھڑی اس ملک کے لیے اپنی محنت، اپنا پسینہ اور اپنی جانیں دیتے ہیں۔ ہم ان وفادار پولیس سیکیورٹی اہلکاروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔
الازہر  قوم مصر کے تمام لوگوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ان چیلنجوں کی سطح پر پہنچ جائیں جن سے ہمارا عرب اور اسلامی خطہ گزر رہا ہے۔ اور یقین کریں کہ اتحاد، ہم آہنگی، مفادِ اعلیٰ کی سربلندی، لگن، پسینہ، مشقت اور خاموشی اور مسلسل چوکسی سے کام کرنا ، یہ سب  چیزیں نجات کا واحد راستہ ہیں، اور یہ وہ چٹان ہے جس پر اندر  اور باہر سے  دشمنوں کی سازشیں ٹوٹتی  ہیں۔ 
حضرات گرامی:
الازہر جدید دور میں ترقی کر کے ایک بڑا ادارہ بن گیا ہے، دنیا کی یہ قدیم ترین یونیورسٹی مصر کے جنوب میں اسوان سے لے کر شمال میں اسکندریہ تک پھیلے ہوئے اکہتر کالجوں پر مشتمل ہے۔ وہاں تقریباً نصف ملین طلباء زیر تعلیم ہیں۔ خصوصی اسلامی کالجوں میں دینی علوم، اور دوسرے کالجوں میں دنیاوی علوم، جیسے طبیعیات، میڈیکل، فارمیسی، انجینئرنگ، زراعت، اور دیگر علوم پڑھائے جاتے ہیں۔ ان طلباء  میں دنیا کے 102 ممالک کے چالیس ہزار سے زائد طلباء اور طالبات شامل ہیں لوگ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو علوم دینیہ اور دنیا کی تعلیم کے لیے الازہر میں بھیجتے ہیں۔
اس کے تین مراحل میں پری یونیورسٹی ایجوکیشن کے دس ہزار ادارے ہیں، جن میں تقریباً 20 لاکھ مرد و خواتین طالب علم پڑھتے ہیں۔ پری یونیورسٹی ایجوکیشن کے تین مراحل میں دس ہزار ادارے ہیں، جن میں تقریباً 20 لاکھ طلباء وطالبات پڑھتے ہیں۔ ان میں دنیا کے مختلف ممالک کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شامل ہے۔ جامعہ الازہر سے پہلے کے تعلیمی شعبے کا ذکر کرنے کے لیے جگہ وقت  بہت مختصر  ہے۔ اور اسلامک ریسرچ اکیڈمی اور اس کے مبلغین پورے مصر، اور یہاں تک کہ دنیا کے مختلف حصوں میں، خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے میں پھیل جاتے ہیں۔

ہم نے پری یونیورسٹی ایجوکیشن میں تمام نصاب کی ترقی پر کام شروع کر دیا ہے۔ تاکہ تراث کی عمیق حفاظت کے ساتھ وہ اس دور کی ترقی اور اس کی جدت کے ساتھ رفتار کو برقرار رکھنے کے قابل ہو سکے۔ تجدید صرف پرانے ورثے کو ہضم کرنے اور اسے اچھی طرح جذب کر کے ہی کی جا سکتی ہے۔ پھر ہم اہل علم کے ہاں معلوم قوانین کے ساتھ اس کی تجدید کریں گے۔ خدا کے فضل سے، ہم "اسلامی ثقافت" کے عنوان سے ایک نیا مضمون تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو جامعہ ازہر سے پہلے کی تعلیم میں ایک عام ضرورت کے طور پر پڑھایا جاتا ہے۔ یہ مادہ مبہم تصورات کو واضح کرتا ہے، اور طلباء کو گمراہ کن اور منحرف فکر کا شکار ہونے سے بچاتا ہے، اور منہج  ازہر سے انحراف سے بچاتا ہے۔
مسجد الازہر اپنی راہداریوں کے ذریعے اپنے سابقہ دور میں واپس آگئی ہے، جس میں زندگی ایک بار پھر بحال ہوئی تھی۔ اور الازہر کے علماء کی مجالس عقیدہ، قرآن، تفسیر، فقہ، تجوید اور حدیث کے علوم سکھانے کے علاوہ غیر ملکی زبانوں میں اسلام کے پیغام کی حقیقی تصویر اور دنیا کے تمام حصوں میں امن کی دعوت کو پھیلانے کے لیے کمپیوٹر سائنس اور مواصلات کی مہارتیں اسہتمال کر رہے ہیں۔
الازہر کی راہداریوں میں علمائے کرام کے سامنے بیٹھنے کے لیے ہزاروں افراد کی بے تابی نے مجھے یہ یقین دلایا کہ ہم  درست راہ پر ہیں۔ معاشرے کے عوام کو تعلیم دینے اور انہیں الازہر اور اس کے علمی منہج  سے جوڑنے میں، جو انہیں ان انتہا پسند گروہوں کے چنگل میں پھنسنے سے روکتا ہے جو انہیں علم حاصل کرنے کے بہانے اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اور دوبارہ شرعی علوم میں اجازات  حاصل کرنے کی طرف متوجہ کیا۔
آج الازہر میں تعلیم تمام مصریوں اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے دستیاب ہے۔ وہ الازہرلشریف کی راہداریوں میں سینئر ماہر علماء سے علم حاصل کر سکتے ہیں نیز عالمی ایسوسی ایشن آف الازہر گریجویٹس کے ذریعہ فراہم کردہ فاصلاتی تعلیم کے پروگرام کے ذریعے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔
ہم نے غیر ملکی طلباء پر خصوصی توجہ دی ہے، کیونکہ وہ پوری دنیا میں الازہر کے سفیر ہیں۔ ہم نے غیر ملکی طلباء کے تدریسی ادارے کو ترقی دینے پر کام کیا، اور ان کے لیے اسلامی علوم کا  ایک کالج قائم کیا۔ وہ شیخ زید (خدا ان  پر رحم کرے اور ان  کے  فضل اور اجر کو بڑھائے، ان کے بعد ان کے بیٹوں کو برکت دے اور ان کو بہترین اجر سے نوازے۔) فاؤنڈیشن کی طرف سے عطیہ کردہ خصوصی بین الاقوامی مرکز میں عربی زبان کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس کالج میں داخلہ لیتے ہیں۔
اور ہم نے طلباء کی تعداد کے مطابق اسلامی مشن سیٹیز کو تیار کیا، اور ہم نے طلباء کو غیر ملکی پارلیمنٹ کے انتخاب کرنے کا موقع دیا، ہم ان کے قائدین سے ان کے حالات کی پیروی کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مستقل بنیادوں پر ملاقات کرتے ہیں۔ تاکہ ازہر کے معتدل منہج کے مطابق علم حاصل کرنے اور اسے پوری دنیا میں پھیلانے کے لیے خود کو وقف کر سکیں۔

اور سماجی اور انسانی سطح پر، زکوٰۃ کے فنڈز کو ان کے شرعی طور پر مقررہ مقاصد میں خرچ کرنے کے لیے مصری زکوٰۃ  گھر اور خیراتی اداروں کے قیام میں خدا نے ہمیں کامیابی عطا فرمائی۔ اور معاشرے کے افراد میں یکجہتی اور ہمدردی کے جذبے کو پھیلایا، اور قانون اس گھر کے وسائل کی وضاحت کرتا ہے۔ خاص طور پر، زکوٰۃ کے فنڈز جو افراد یا دیگر رضاکارانہ طور پر پیش کرتے ہیں۔ نیز خیرات، عطیات، تحائف، وصیتیں، اور سبسڈی جو غریبوں اور ضرورت مندوں کو دی جاتی ہے، اور بیماروں اور مصیبت زدوں کے علاج کے لیے دی جاتی ہے۔ ہم سب کے سامنے دہراتے ہیں کہ ایوان زکوٰۃ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے تمام ممبران رضا کارانہ طور پر خدا کی رضا میں کام کرتے ہیں۔
ہم مصری خاندان کے ایوان کے ذریعے بھی کام کر رہے ہیں جس کی سربراہی شیخ الازہر اور آرتھوڈوکس چرچ کے پوپ باری باری کر رہے ہیں، قومی بھائی چارے کے حصول، شہریت کے تصور کو مستحکم کرنے، تفرقہ، تعصب اور اختلاف کے جذبے کو مسترد کر کے صفوں کو متحد کریں، اور ان لوگوں سے قطع تعلقی اختیار کریں جو متحد مصری عوام میں تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں۔
نیز سینئر اسکالرز کونسل، جسے خدا نے ہمیں ایک بار پھر زندہ کرنے کے قابل بنایا؛ تاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اجتہاد میں مستند مرجع ہو۔ نیز فقہ کے ابھرتے ہوئے مسائل کو حل کرنا، ان پر فتوے اور احکام جاری کرنا، اور مسائل کو اہل ھوی یا منحرف لوگوں پر نہ چھوڑنا اورمتشدد منہج والوں کے سپرد نہ ہونے دیں ۔
ائمہ اور مبلغین کے ساتھ اہتمام کرتے ہوئے  ہم نے انہیں مطلوبہ سطح تک پہنچانے کے لیے قابلیت کو بڑھانے اور  بہت سے تربیتی کورسز کا اہتمام کیا۔ اور نہ صرف دعوتی سطح پر رفتار برقرار رکھ سکیں بلکہ لیے تکنیکی اور ٹیکنولوجی کی  سطح پر اپنے تحقیقی اوزار  اور عام لوگوں کے ساتھ رابطے میں میں ترقی لا سکیں۔ تاکہ ازہر کا رواداری والا پیغام آگے پہنچایا جائے۔


مجھے کچھ ایسا اظہار کرنے کی اجازت دیں جو شاید بہت سے لوگوں کو معلوم نہ ہو۔ ازہر شریف میں ہمیں دنیا کے مختلف ممالک سے روزانہ درخواستیں موصول ہوتی ہیں کہ ہم  اپنے ایلچی دنیا کے تمام حصوں میں بھیجیں تاکہ اعتدال اور امن کی ثقافت کو عام کیا جاسکے، خواہ وہ عرب دنیا کے اندر ہو یا باہر۔ ازہر شریف کے منہج کے مطابق جسے کچھ لوگ مسخ کرنے یا اس پر سوال اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گزشتہ سال کے دوران، ازہر شریف نے درجنوں قافلے مصر کے تمام حصوں میں بھیجے، مشرق میں سینا سے لے کر مغرب میں متروح تک اور شمال میں اسکندریہ سے جنوب میں حلایب  اور شلاتین تک۔ یہ قافلے دعوتی اور بیداری کے قافلوں، طبی اور امدادی قافلوں، اور غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے امداد پر مشتمل تھے۔ اسی طرح ازہر شریف نے 2015م میں بیرون ملک (630) ایلچی بھیجے جن میں (420) افریقہ، (198) ایشیا، (7) یورپ اور (5) امریکہ بھیجے۔ یہ الازہر کے اعتدال پسند نقطہ نظر کو پھیلانے اور مکالمے اور دوسرے کے احترام کے کلچر کو گہرا کرنے کے لیے تھے۔ اسی طرح ازہر شریف نے گزشتہ سال  2015م میں بیرون ملک (64) قافلے بھی روانہ کیے، جو دعوت، امداد، طبی اور انسانی امداد کے قافلوں کے پر مشتمل  تھے۔ الازہر نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کے تعاون سے - جو تمام معاشروں میں امن کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی تھی، اور مجھے اس کی سربراہی کرنے کا اعزاز حاصل ہے - نے دس بین الاقوامی امن قافلوں کو افریقہ، ایشیا، یورپ اور امریکہ کے براعظموں میں بقائے باہمی کی ثقافت پھیلانے کے لیے روانہ کیا۔  نیز اسلام کی صحیح تعلیمات کو واضح کرنے ان ممالک میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کو انتہا پسندانہ سوچ کے خطرات سے آگاہ کرنے اور ان کے سوالات اور استفسارات کا جواب دینے کے لیے روانہ کیا ۔
دنیا بھر میں الازہر اور اس کے فاضلین کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں عالمی تنظیم  برائے   ازہر گریجویٹس کا ایک اہم کردار ہے۔ اور امت کی شناخت اور ورثے کے تحفظ میں الازہر کے عالمی کردار کو زندہ کرنے، اور شکوک و شبہات اور تحریف کی ان بدنیتی پر مبنی مہموں کا مقابلہ کرنا جن کا اس امت کو  سامنا ہے کا ایک اہم کردار ہے۔
الازہر کی حکمت عملی میں ایک بڑی تبدیلی یہ ہے کہ ہم نے غیر ملکی زبانوں میں الازہر الشریف کے لیے ایک رصد گاہ قائم کی۔ تاکہ انتہا پسند گروہوں کے نظریات اور مقالوں کو ختم کرنے کے لیے کام کیا جائے، اور مسلمانوں کو اپنے غیر اسلامی معاشروں میں مثبت انداز میں ضم ہونے میں مدد کی جائے جو ان کی مذہبی اور ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھتا ہے، اور پرامن بقائے باہمی کو یقینی بناتا ہے۔
ایک سال کے اندر الازہر آبزرویٹری بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جس نے اسے دنیا کی دہلیز پر لا کر  کھڑا کر دیا۔ اس نے بہت سے سرکاری اور بین الاقوامی اداروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی، اور ان  کے انچارجوں کی حمایت کرنے کی کوشش کی، اور ان کے ساتھ تعاون کے معاہدے طے کیے؛ تاکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ان کی کوششوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔
امن اور بقائے باہمی کے کلچر کو پھیلانے کے لیے الازہر کے غیر ملکی اقدامات کے فریم ورک کے اندر اٹلی، برطانیہ، انڈونیشیا، جرمنی، نائجیریا، ویٹیکن اور فرانس کے ہم نے دورے کیے تاکہ  غلط فہمیوں کو دور کیا جائے، اور اس حقیقی تصویر کو واضح کیا جائے جسے کچھ لوگ اسلام کے ساتھ جھوٹ، تحریف اور جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔، 
پیارے بھائیو..یہ ازہر شریف کی اپنے بیٹوں کی مدد سے خاص طور پر نوجوانوں کے گروپ سے جس کا میں نے پہلے ذکر کیا ہے  کی طرف سے کی جانے والی بہت سی کاوشوں میں سے فقط کچھ کا بیان ہےاور میں ان کے لیے تمام قائدانہ عہدوں اور مراکز پر کام کرنے کا راستہ کھولنے کا خواہاں ہوں، تاکہ الازہر اپنے شباب کی طرف واپس آجائے۔ اس سلسلے میں یہ بتانا کافی ہے کہ اب الازہر الشریف کے تمام شعبوں میں 200 سے زائد نوجوان رہنما اس ادارے کو آگے بڑھانے کے لیے بڑی اور ٹھوس سرگرمی میں چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
جہاں تک آنے والے دور کے لیے ہماری حکمت عملی کا تعلق ہے۔ یہ بنیادی طور پر ان کوششوں کے تسلسل اور ترقی پر مبنی ہے جو اس سے پہلے پیش کی گئی ہیں، اس طریقے سے جو دنیا کے تمام حصوں میں اور تمام شعبوں میں الازہر کے عظیم پیغام کو پہنچانے میں معاون ثابت ہو۔


آج، جیسا کہ ہم ازہر شریف کے لیے خود ترقی کی سب سے بڑی تحریک کا اعلان کرتے ہیں، ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ ترقی تمام جدید مواصلاتی ذرائع کے استعمال اور سوچے سمجھے منصوبوں کے ذریعے الازہر کے پیغام کی آفاقیت سے پیدا ہوئی ہے جو کہ دنیا کو جدت کی روح کے ساتھ مخاطب کرتے ہیں۔ اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔
ترقیاتی حکمت عملی مندرجہ ذیل (امور) پر مبنی ہے:
نمبر 1: دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے زیر استعمال سوشل نیٹ ورکنگ صفحات پر ایک مضبوط آغاز کیا جائے گا۔ اب آپ محسوس کر سکتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر الازہر الشریف کی شدت پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مضبوط اور تیز رفتار ہے۔
نمبر2: ازہر شریف کے نوجوان مبلغین کے لیے آنے والے ماہ رمضان کے دوران پہلی بار متعدد مذہبی اور سماجی ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز، جس میں وہ سماجی اور مذہبی مواد پیش کریں گے، اور ایک نئے انداز سے جس سے نوجوان مانوس ہوں گے، اور ایک ایسی زبان ہے جو محاوروں اور پیچیدگی سے دور ہو گی۔ اسی طرح الازہر کے پروفیسرز اور اسکالرز بھی دنیا بھر کے مختلف ٹیلی ویژن اور ریڈیو اسٹیشنوں پر ایک سے زیادہ پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ ہم نوجوانوں کے ساتھ مستقل رابطے کے حصول کے لیے ان نوجوانوں کے پروگراموں کو ماہ رمضان کے بعد بھی جاری رکھنے کی عزم  کرتے ہیں۔
نمبر3: الازہر الشریف کے نوجوان علماء کے ایک گروپ کے انٹرنیٹ پر درجنوں دعوتی  کلپس نشر کرنا، جو مذہبی، فکری، حیاتیاتی اور نوجوانوں کے مسائل سے متعلق ہوں گے۔ اور اس میں شرعی حکم کی وضاحت ازہر کے معتدل منہج کے مطابق ہو گی، جو نوجوانوں کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے دعووں سے بچانے میں معاون  ہو گا۔
نمبر4: تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنے، چوبیس گھنٹے کام کرنے، اور اندرونی اور بیرونی طور پر میڈیا اداروں کے ساتھ رابطوں کے حصول کے لیے الازہر میڈیا سنٹر کے کام کے طریقہ کار میں ترقی لانا۔ اور یہ نئے عناصر کو شامل کر کے اور تمام جدید عملی اور تکنیکی صلاحیتوں سے لیس عالمی میڈیا سینٹر کا آغاز کر کے ہی ممکن ہے۔
نمبر 5: الازہر سنٹر فار مانیٹرنگ اینڈ الیکٹرانک فتویٰ (آن لائن) کا کئی زبانوں میں آغاز، جسے الازہر کے ماہر علماء نے سنبھالا ہے۔  تاکہ ( بے ہنگم) فتووں کے انتشار کو ختم کرنے ، اور قتل، تکفیر، بمباری، اور بے گناہ خون بہانے کے فتوے جاری کرنے (کی روک تھام) میں حصہ ڈالا جائے۔
نمبر6: الازہر کے الیکٹرانک پورٹل کے لیے جدید ترین تکنیکی ترقیوں اور پرکشش ڈیزائنوں کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کے لیے ایک نیا آغاز، جو کہ الازہر کی مختلف ویب سائٹس کو براؤز کرنے کے عمل کو آسان بنائے گا۔
نمبر7: الازہر نیوز پیپر کو شکل اور مواد کے لحاظ سے اس طرح تیار کرنا تمام مصریوں کے لیے ایک (معتبر) اخبار بن جائے۔ اور مقامی اور عالمی اسلامی امور سے متعلق ہو، اور انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرے۔ اور دنیا کے تمام ممالک میں سفارت خانوں اور عالمی تنظیم برائے  ازہر گریجویٹس کے  دفاتر کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔
نمبر8: دنیا تک  الازہر کی اعتدال پسند آواز پہنچانے کے لیے موجودہ سال کے دوران الازہر شریف چینل کا آغاز کرنا، اور اعتدال اور امن کو پھیلانے اور انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے الازہر کے نوجوان علماء کے ایک گروپ کے ساتھ اس کی مضبوط کرنا۔
نمبر9: غلط فہمیوں کی اصلاح اور منحرف افکار کا جواب دینے کے لیے سپیشل  کتابوں کا اجراء، اور اس کے ساتھ ساتھ جدید اور قدیم ازہری تراث کو نشر کرنا۔
نمبر10: پارکس، کیفے اور یوتھ سینٹرز میں بھرپور میٹنگز منعقد کرکے معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک مخصوص منصوبہ تیار کرنا، اس کا مقصد نوجوانوں کو انتہا پسندانہ نظریات کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ ان کے مسائل کا حل فراہم کرتا ہے اور الازہر کے منہج کے مطابق، ان کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے شبہات کی تردید کرتا ہے۔ بعض اضلاع  میں اس تجربے کا پھل آنا شروع ہو گیا ہے۔
نمبر11: نوجوان مبلغین کو مذہبی گفتگو کی ترقی میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا اور انہیں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خطاب کا مقابلہ کرنے کا یقین دلانا، اور (اس سلسلے میں) الازہر کے مختلف شعبوں میں (500) سے زیادہ نوجوان رہنماؤں کی مدد حاصل کرنا۔
نمبر12: الازہر کے نصاب کو زمانے کی تبدیلیوں سے ہم آہنگ کرنے اور اسلام کی حقیقی رواداری کی اقدار کی عکاسی کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا اور نظر ثانی کی جاتی رہے گی۔
نمبر13: : اسلامی شعبے  کو ترقی دینا، اور ان سب کو قاہرہ کے ایک مرکزی ادارے میں ضم کرنا جس میں طالب علم داخلی مطالعہ کرے گا، جس میں وہ جامع الازہر کے منہج کے مطابق شرعی علوم  حاصل کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے بین الاقوامی طلباء کے استقبال کے لیے نیا مشن انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا۔ مبلغین بٹالین کی ایک نئی نسل کی تیار کی جائے جو اعتدال کا جھنڈا اٹھانے کے قابل ہو جو تمام عمر الازہر الشریف کی خصوصیت رنا  ہے۔
نمبر14: عالمی تنظیم برائے  ازہر گریجویٹس میں ترقی لانا، اس کے موجودہ دفاتر کے ساتھ رابطے میں مدد کرنا اور نئے بیرونی دفاتر کھولنا؛ تاکہ پوری دنیا میں ازہر شریف کے فارغ التحصیل افراد کے ساتھ رابطہ قائم ہو سکے اور ان کے ذریعے صحیح فکر کو عام کیا جا سکے۔

نمبر15: ویٹیکن اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کی شرکت سے اس سال کے آخر میں عالمی امن کانفرنس بلانے کی سوچ بچار کرنا۔

آخر میں.. میں آپ کو بتانا چاہوں گا کہ نئے قاہرہ میں خادم حرمین شریفین کنگ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے بادشاہ، کے عظیم تعاون کے ساتھ - خدا انہیں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کا اجر عطا فرمائے-  اب غیر ملکی طلبہ کے لیے ایک مربوط یونیورسٹی ہاؤسنگ سٹی کی تعمیر جاری ہے۔ جس میں دنیا بھر کے 110 سے زائد ممالک کے چالیس ہزار سے زائد تارکین وطن کو رہائش دی جائے گی۔ یہ تعاون مرحوم بادشاہ/عبداللہ بن عبدالعزیز نے شروع کیا تھا - خدا ان پر وسیع پیمانے پر رحم کرے۔ اس کے علاوہ، ازہر شریف کے لیے ایک بین الاقوامی لائبریری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو اس شعبے میں جدید ترین بین الاقوامی نظاموں کے مطابق ہو گی، اور یہ عرب امارات کے تعاون سے قائم کی جائے گی۔

یہاں میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان تمام منصوبوں کی لاگت میں الازہر الشریف کے لیے ایک پیسہ بھی شامل نہیں ہے۔ بلکہ یہ معزز ممالک اسے A سے Z تک براہ راست اپنی منظور شدہ کمپنیوں کے ذریعے نافذ کر رہے ہیں، الازہر کی طرف سے تھوڑی یا زیادہ کچھ بھی  مداخلت نہیں ہے۔

حضرات گرامی: 


الازہر کی اپنی حکمت عملی کی پیش کش دنیا میں اسلام پہلے مرجع  اور کئی صدیوں سے اسلام کے دفاع کا علمبردار ہونے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی بنیاد پر آتی ہے۔  جن میں اسلام بہت سے خطرات سے دوچار ہوا تھا اور الازہر ان کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوا۔ تاہم موجودہ بحران کو سب سے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ یہ ان رواداری کی بنیادوں میں طعن کی نمائندگی کرتا ہے جن پر اسلام قائم ہے، اور دنیا کو اس سے متنفر کیا جا رہا ہے، اور اسے اس طرح پیش کیا جا رہا ہے جیسے یہ دہشت گردی کا دوسرا چہرہ ہو۔
اور جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، الازہر کی ترقی کا منصوبہ مصر کے اندر اور باہر مسلمانوں اور غیر مسلموں کو مخاطب کرتا ہے۔ ہم مسلمانوں کو ان کے دین  کی سچائی اور اس کی اعلیٰ تعلیمات سے آگاہ کرنے کا بڑا عزم رکھتے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔ ہم تمام جدید مواصلاتی ذرائع کے ذریعے غیر مسلموں کے ساتھ بات چیت کرنے کے خواہاں ہیں  اور اسلام کے ساتھ جڑی غلط تصویر کو درست کرنے کے سوچے سمجھے منصوبے کے ساتھ ۔ اور اس کی  انسانی اقدار کو ظاہر کرنے کے لیے ( کوشاں ہیں)  جنہیں الازہر پوری دنیا کو دریافت کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
میری آخری اپیل اس وطن عزیز کے تمام شہریوں سے ہے: کہ ملکی مفاد کے لیے محنت کرنا ہر شہری کا شرعی  فرض ہے۔ اور یہ کہ ہر اہلکار اپنے عہدے پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے اور اوقات کار کا ایک منٹ بھی ضائع نہ کرے۔ اور یہ کہ آپ کا شرعی، اخلاقی اور ضمیری فرض ہے، کہ آپ پوری دنیا کو دکھائیں کہ سارا مصر ایک آدمی کے تحت متحد ہے۔ تاکہ ہم ان لوگوں کا راستہ روکیں جو ملک کے استحکام پر ضرب لگانا چاہتے ہیں۔ لہٰذا تم جہاں بھی ہو خدا سے ڈرو اور جان لو کہ وطن کی حفاظت فرض عین ہے کہ اس میں کوتاہی جائز نہیں۔
اے اللہ ، یہ  ہماری کوشش ہے ، اور تجھ پر ہی بھروسہ ہے ، اور آپ ہی مستعان و مدد گار ہیں اور تیری طرف سے ہی  کامیابی نصیب ہوتی ہے.

شکریہ۔۔۔ والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سیمینارز اور کانفرنسز

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024