گرینڈ امام سے ملاقات کے بعد علامہ ڈاکٹر خلیفہ بابکر کہتے ہیں: ہم ازہر شریف اور سوڈان کے مابین علمی و تحقیقی تعاون کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے خرطوم یونیورسٹی کے لاء فیکلٹی کے شریعت اسلامیہ شعبہ کے صدر ڈاکٹر خلیفہ بابکر حسن کا استقبال کیا ہے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر خلیفہ نے سوڈانی یونیورسٹیز خاص طور پر خرطوم یونیورسٹی کی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ازہر شریف کے علمی امکانات سے استفادہ کیا جائے، انہوں نے اس بات کی درخواست کی ہے کہ علمی وفود بھیج کر سوڈان میں ازہرکے تاریخی کردار کو فروغ دیا جائے۔
دوسری جانب گرینڈ امام شیخ الازہر نے ڈاکٹر خلیفہ کو خوش آمدید کہا، اور ابتدائی طور پر سوڈانی جامعات کے ساتھ تمام میدانوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے اس امکان کا بھی اظہار کیا کہ مختلف شعبوں میں پڑھنے کے لیے سوڈان کے طلبہ کی اسکالر شپ میں اضافہ کیا جائے گا۔