گرینڈ امام وزارت اوقاف کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور کسی بھی ایسے منہج کو مسترد کرنے کا اعادہ کرتے ہیں جو ازہر کے منہج سے متصادم ہو۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد مختار جمعہ اور ان کے ساتھ آئے وزارت کے وفد کا استقبال کیا ، انہوں نے گرینڈ امام کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے صحت و عافیت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا، ازہر کی ترقی و کامیابی کے لئے دعا کی، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ازہرشریف مصر کی تمام دینی اداروں کا سائبان ہے، اور اس کا معتدل منہج دعوتی عمل کی بنیاد ہے۔ ڈاکٹر محمد مختار جمعہ نے مصر میں دعوتی ڈسکورس، آئمہ و خطباء کے بلند معیار، سماجی شعور کے ضمن میں مسجد کے کردار ، شہریت کے درست مفہوم اور بقائے باہمی کے لیے کی جانے والی وزارت کی کاوشوں کو مختصرا پیش کیا، انہوں نے اس بات کو بیان کیا کہ یہ تمام کوششیں ازہر شریف کے تعاون کے ساتھ سر انجام دی جاتی ہیں۔
دوسری جانب گرینڈ امام نے مصر میں دین اسلام کو درست طور پر پیش کرنے اور ازہر شریف کے ساتھ وزارت کے نتیجہ خیز تعاون کو سراہا۔ انہوں نے وزارت اوقاف کے نوجوانوں اور قیادت کو دعوت دی کہ وہ ازہر کے منہج کو مضبوطی سے پکڑے رکھیں اور کسی بھی ایسے منہج کو مسترد کردیں جو ازہرکے منہج سے متصادم ہو، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مصر کی سماجی وحدت اور اس کے استحکام کی واحد ضمانت ازہر شریف کا منہج ہے۔