غیر ملکی ائمہ کرام سے دوسری ملاقات کے دوران گرینڈ امام کا کہنا تھا: ازہر شریف آپ کو تمام انسانیت کی طرف اسلام کا پیغام لے جانے کی ذمہ داری سونپتا ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے ازہر اکیڈمی کے ایک سو بائیسویں تربیتی پروگرام میں شریک نائجیریا، سری لنکا، انڈونیشیا، فلپائن، انڈیا اور بنگلہ دیش سے آئے ائمہ و خطباء کا استقبال کیا، گرینڈ امام نے کہا کہ ازہر کا پیغام مذہب وعقیدہ میں امتیازکئے بغیر تمام انسانیت کے لئے سلامتی کا حامل ہے اور یہ اللہ تعالی کے بقول کہ دین میں کوئی زبردستى نہیں ہے، انہوں نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ ازہر شریف غیر ملکی آئمہ کرام کو ذمہ داری سونپتا ہے کہ وہ اپنے معاشروں میں سلامتی و استحکام کے نمائندہ بنیں، دوسری طرف آئمہ کرام نے بتایا کہ انہوں نے اس تربیتی پروگرام سے بہت استفادہ کیا، اور اس پروگرام سے انہیں منحرف افکار کو چھانٹنے کا موقع ملا جنہیں اسلام کے ساتھ چسپاں کردیا جاتا ہے، اور انہوں نے عالمی سلامتی کی ضمانت کے طور پر ازہر کے معتدل منہج کو لازم پکڑنے کا یقین دلایا۔