قاہرہ میں موجود خیراتی منصوبوں کے کویتی دفتر کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے: مصری بیت الزکاۃ ایک اہم خیراتی ادارہ بن چکا ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے قاہرہ میں موجود خیراتی منصوبوں کے کویتی دفتر کی ڈائریکٹر عواطف یتامی کا استقبال کیا۔ گرینڈ امام نے کویتی آفس کے مصر میں بروئے کار لائے جانے والے خیراتی منصوبوں پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس خیراتی عمل کو معاشرے کی حقیقی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے سر انجام دیا جائے، اور اس ضمن میں پہلی ترجیح ناداروں کے لیے صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا اور سخت غربت میں رہنے والے خاندانوں کی کفالت کرنا ہے۔
دوسری جانب خیراتی منصوبوں کے کویتی آفس کی ڈائریکٹر نےگرینڈ امام کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ گرینڈ امام کی صدارت میں چلنے والا مصری بیت الزکاۃ تھوڑے ہی عرصے میں ایک اہم خیراتی ادارہ بن گیا ہے، اور وہ ہزاروں خاندانوں کی کفالت کرنے اور ویٹنگ لسٹ میں موجود مریضوں کا علاج کروانے میں کامیاب ہوا ہے۔