لبنان کے سابق وزیر اعظم: ہم امت کے مسائل پر ازہر کے شیخ کے واضح اور صریح موقف کو سراہتے ہیں
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے عرب ریاستوں کے پہلے مصری-لبنانی ثقافتی فورم کے افتتاح کے موقع پر لبنان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر فؤاد سنیورہ اور ان کے ساتھ آنے والے وفد اور لیگ کے سابق سیکرٹری جناب عمرو موسیٰ کا استقبال کیا جس کے دوران امام اکبر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہماری عرب قوم کے پاس اتحاد کے عوامل ہیں جو اسے ان اقوام میں شامل ہونے کا اہل بناتی ہیں جنہوں نے اتحاد اور ترقی کے لئے موزوں ماحول پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور انہوں نے اس اتحاد اور انضمام جس کا عرب عوام کو انتظار ہے اس خواب کی تعبیر میں رکاوٹ بننے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ امام اکبر نے مزيد واضح کیا کہ ازہر لبنانی عوام کے اتحاد اور استحکام کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ وہ اپنے تمام فرقوں اور اجزاء کے درمیان بقائے باہمی کی اپنی طویل تاریخ کے ساتھ قومی ہم آہنگی کو بحال کرے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ازہر عرب اور اسلامی دنیا میں ہونے والی ہر چیز سے آگاہ اور باخبر ہے اور دہشت گردی کے نظریات کا مقابلہ کرنے، امن، رواداری اور اعتدال کی اقدار کو ہر سطح پر پھیلانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
اسی سلسلہ میں لبنان کے سابق وزیر اعظم نے امن اور انصاف کی اقدار کو قائم کرنے اور مغرب میں اسلام کی صحییح تصویر قائم کرنے میں امام اکبر کے کردار کی وجہ سے ان کو دنیا کی سب سے بااثر اسلامی شخصیت کے انتخاب کے موقع پر مبارکباد پیش کیا ہے اور ملکی مسائل پر ازہر کے شیخ کے واضح اور بے تکلفانہ موقف کو سراہتے ہوئے ان کے یورپی، ایشیائی اور افریقی دوروں کی تعریف کی ہے جن کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔