فرانسیسی سینیٹ کے صدر نے مشیخۃ الازہر کا دورہ کرکے امام اکبر سے ملاقات کی
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے
فرانسیسی سینیٹ کے صدر مسٹر جیرارڈ لارچر سے صبح دس بجے ازہر کے صدر دفتر (مشیخۃ الازہر) میں ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں ازہر اور فرانس کے درمیان تعاون کے ذرائع کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے اور رواداری اور امن کے کلچر کو پھیلانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی گئی ہے۔