مصری وزیر خارجہ: ہم ازہر کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں تاکہ اس کی معتدل آواز دنیا تک پہنچے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ازہر اور وزارت خارجہ کے درمیان ہم آہنگی کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر مصری وزیر خارجہ سامح شکری کا استقبال کیا ہے اور امور خارجہ کے وزیر نے کہا ہے کہ ازہر دنیا میں ایک گرانقدر ادارہ ہے جو اسلامی رواداری کی تعلیمات کو عام کرنے اور مذہبی گفتگو کو درست کرنے میں اہم اور موثر کردار ادا کر رہا ہے اور انہوں نے ازہر اور اسلام کے بارے میں غلط فہمی کو دور کرنے اور انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے علماء اور سفیروں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے۔
عزت مآب وزیر نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ مصری وزارت خارجہ ازہر کی مکمل حمایت کرتی ہے تاکہ اس کی معتدل آواز دنیا تک پہنچ سکے اور انہوں نے ازہر اور وزارت کے درمیان مزید تعاون اور ہم آہنگی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
اسی سلسلہ میں عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ازہر تعلیم کی سطح پر اپنے مشن کو حاصل کرنے اور ائمہ کو اہل بنانے اور دنیا کے مختلف ممالک تک اپنی معتدل آواز کو پہنچانے کے لئے نئے میکانزم کی تشکیل کی طرف مسلسل آگے بڑھ رہا ہے جس سے اسلام اور مسلمانوں کی شبیہ کو درست کرنے میں مدد ملتی ہےاور وزارت خارجہ کے ساتھ مسلسل ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔