گرینڈ امام کی کوششیں امن کے حصول اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا کی امید کی نمائندگی کرتی ہیں۔قازقستانی وزیر برائے سماجی ترقی
گرینڈ امام، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ کے دورے کے دوران قازقستان کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے وزیر دروان کلیتالیف کا استقبال کیا۔ قازق وزیر ترقی نے قازقستان کے صدر نورسلطان نظربایف، صدر جمہوریہ کی طرف سے گرینڈ امام کےلئے نیک تمناؤں کا پیغام اور نئے ہجری سال کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ گرینڈ امام تمام قازقوں کے دلوں میں دنیا میں مسلمانوں کے لیے سب سے بڑے رہنما اور حوالہ کے طور پر ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ کلیتالیف نے وضاحت کی کہ ان کا ملک امن پھیلانے اور مذاہب کے درمیان مکالمے اور تعاون کے پل تعمیر کرنے کے لیے گرینڈ امام کی کوششوں اور تحریکوں کی قریب سے پیروی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو ان کوششوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ کیونکہ یہ امن کے حصول، انتہا پسندی، دہشت گردی اور خونریزی کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا کی امید کی نمائندگی کرتا ہے۔۔ دوسری طرف، گرینڈ امام نے کہا: الازہر الشریف دنیا بھر میں اپنے پیغام اور منھج کے ذریعے امن پھیلانے اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ جو تکثیریت پر یقین رکھتا ہے اور دوسرے کو قبول کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ مذاہب انسانیت کی بھلائی اور امن کے لیے آئے ہیں، نہ کہ جنگوں اور تنازعات کو ہوا دینے کے لیے۔ انہوں نے علمی واصلاحی شعبوں میں قازقستان کو ازہر شریف میں آنے والے قازق طلبہ کی سکالرشپ کی تعداد بڑھانے، اور قازق اماموں کو انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے عصری مسائل سے نمٹنے کے لیے تربیت دے کر مزید تعاون فراہم کرنے کے لیے الازہر کی تیاری کا اظہار کیا۔