شیخ الازہر سے گیمبیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات — دعوتی و تعلیمی تعاون پر گفتگو

شيخ الأزهر يستقبل وزير خارجية جامبيا ويناقشان سبل تعزيز دعم الأزهر الدعوي والتعليمي .jpeg

شیخ الازہر: صہیونی ریاست نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ انسانیت کے خلاف ہے۔

شیخ الازہر: فلسطینی قوم بدترین نسل کشی کا شکار ہے، ایسی عالمی بے حسی اور بین الاقوامی کمزوری پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

وزیر خارجہ گامبیا کا شیخ الازہر سے گفتگو: آپ مجھے گامبیا میں اور اُس تنظیم (اسلامی تعاون تنظیم) میں، جس کی ہم اس وقت صدارت کر رہے ہیں، الازہر کا سفیر سمجھ سکتے ہیں۔

عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیرمین نے مشیختِ ازہر میں جمہوریہ گیمبیا کے وزیر خارجہ، جناب مامادو تانغارا کا استقبال کیا۔ اس ملاقات میں گیمبیا کے طلبہ کے لیے ازہر کی جانب سے تبلیغی و تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ الازہر نے گیمبیا اور ازہر کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ازہر، گیمبیا کے طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف میں اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ گیمبیا کی معاشرتی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیمبیائی ائمہ کی تربیت کے لیے ازہر کی عالمی اکیڈمی مکمل آمادگی رکھتی ہے، جہاں ان کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کی جائے گی — خاص طور پر اسلام کے معتدل اور روادار پیغام، خواتین کے حقوق، اور دوسروں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
شیخ الازہر نے فلسطین کے عوام کی حالت زار پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “فلسطینی قوم تقریباً دو برسوں سے بدترین نسل کشی اور نسلی تطہیر کا سامنا کر رہی ہے، اور پوری دنیا کی بے حسی اور عالمی اداروں کی کمزوری اس ظلم کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔ صہیونی ریاست نے جدید تاریخ کی بدترین قتل و غارت گری کا ارتکاب کیا ہے — بچوں، خواتین، بوڑھوں اور نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کیا، اور اسپتالوں، مساجد، گرجا گھروں اور اسکولوں کو تباہ کر دیا۔ یہ واضح ہو چکا ہے کہ یہ ریاست انسانیت کی دشمن ہے۔”
دوسری جانب، گیمبیا کے وزیر خارجہ جناب مامادو تانغارا نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “ہم آپ کے اس کردار کے شکر گزار ہیں جو آپ اسلام کی درست اور پرامن تصویر دنیا کے سامنے لانے کے لیے ادا کر رہے ہیں۔ ہم گیمبیا میں آپ کے قائم کردہ عربی زبان کے مرکز کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جہاں سے 60 طلبہ فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا:
 “گیمبیا کے نوجوان ازہر میں تعلیم حاصل کرنے کو باعثِ فخر سمجھتے ہیں۔ آپ کی حکمت اور بین الاقوامی سطح پر اسلام کی نمائندگی کی ہم دل سے قدر کرتے ہیں۔ آپ مجھے ازہر کا سفیر سمجھ سکتے ہیں — نہ صرف گیمبیا میں بلکہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) میں بھی، جس کی صدارت اس وقت ہمارے پاس ہے۔ ہم ائمہ کی تربیت سے متعلق آپ کے منصوبے کو واپسی پر فوری طور پر عملی جامہ پہنائیں گے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025