شیخ الازہر کی امتِ مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد — اور غزہ پر حملے کو فوری، غیر مشروط طور پر روکنے کا مطالبہ

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیرمین کے صدر بھی ہیں، نے صدرِ جمہوریہ مصر عبدالفتاح السیسی، عرب و اسلامی دنیا کے بادشاہوں، سربراہانِ مملکت، امراء اور عوام کو عید الاضحیٰ کی پُرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ یہ مبارک موقع امتِ مسلمہ اور پوری انسانیت کے لیے خیر، امن، سلامتی، برکتوں اور خوشیوں کا باعث بنائے۔"
تاہم، انہوں نے اس مبارک موقع پر بھی غزہ کے عوام کے مصائب کو فراموش نہ کیا اور فرمایا:

یہ ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے کہ جب ہم عید الاضحیٰ کی خوشیاں منانے جا رہے ہیں، ہمارے بھائی غزہ میں گزشتہ تقریباً دو برسوں سے ایسے سفّاکانہ ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وحشت عقل و تصور سے باہر ہے۔ نہ بچوں کو بخشا گیا، نہ بوڑھوں، عورتوں یا مریضوں کو؛ نہ عمارتیں محفوظ رہیں، نہ درخت، نہ انسان — سب کچھ تباہ کر دیا گیا۔ یہ ظلم تمام بین الاقوامی اور انسانی اصولوں کو روند کر کیا جا رہا ہے، بغیر کسی مذہبی، اخلاقی یا انسانی ضمیر کے۔"
شیخ الازہر نے عالمی برادری اور تمام علاقائی و بین الاقوامی بااثر قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی مکمل اخلاقی و انسانی ذمہ داریاں ادا کریں، غزہ پر عائد ظالمانہ محاصرہ کو فوری طور پر ختم کریں، جس نے 20 لاکھ فلسطینیوں کی زندگی کو جہنم بنا رکھا ہے، اور سب سے بڑھ کر، اس وحشیانہ جارحیت کو بغیر کسی شرط کے فی الفور روکا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام راستے اور سرحدی گزرگاہیں کھولی جائیں تاکہ انسانی، غذائی اور طبی امداد آسانی سے پہنچ سکے اور معصوم شہریوں کی جانیں بچائی جا سکیں، جو دن رات موت سے نبرد آزما ہیں۔ آخر میں، شیخ الازہر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کو ان کے دشمنوں پر فتح دے، ان کے قدم جمائے رکھے، اور ان کی زمین و وطن کی حفاظت فرمائے۔ بیشک وہی اس پر قادر ہے۔"

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025