شیخ الازہر کی خادمِ حرمین شریفین اور ولی عہد سعودی عرب کو حج 1446ھ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیرمین نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، اور ولی عہد، وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز، نیز سعودی عرب کی قیادت، حکومت اور عوام کو حج 1446 ہجری کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

شیخ الازہر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ہر سال سعودی عرب کی جانب سے ضیوف الرحمان (اللہ کے مہمانوں) کی خدمت میں جو غیر معمولی کوششیں کی جاتی ہیں، ان کی بے حد قدر کرتا ہوں۔سعودی حکومت ہمیشہ زائرینِ بیت اللہ کو سہولت، تحفظ اور سکون فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے، تاکہ وہ مناسکِ حج روحانیت، اطمینان اور بھائی چارے کے ماحول میں ادا کر سکیں۔"
آخر میں، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دُعا کی کہ اللہ رب العزت سعودی عرب اور تمام مسلم ممالک کو سلامت رکھے، ہم سب پر امن، سلامتی، استحکام اور اللہ کی نعمتوں کو برقرار رکھے۔"

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025