امام اکبر نے وکیل الازہر کو قازقستان میں مذہبی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے اپنا نائب مقرر کیا۔
عزت مآب امامِ اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف صدر مجلس حکماء المسلمین، نے وکیل الازہر محترم ڈاکٹر محمد الضوینی کو اپنا نائب مقرر کیا ہے کہ وہ قازقستان کے دارالحکومت 'استانا' میں واقع مرکزِ مکالمۂ مذاہب کی میزبانی میں ہونے والے آٹھویں اجلاسِ 'عالمی اور روایتی مذہبی رہنماؤں' کے افتتاح میں شرکت کریں، جس کی صدارت قازقستان کے صدر محترم قاسم جومارت توکایف کریں گے۔
"ڈاکٹر محمد الضوینی، وکیل الأزہر، آزہر کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے؛ جس میں درج ذیل اوگ شامل ہیں: ڈاکٹر نهلة الصعيدي، شیخ الأزہر کی مشیر برائے غیر ملکی امور اور غیر ملکی طلباء کی تعلیم و ترقی کے مرکز کی صدر، سفیر عبد الرحمن موسى، شیخ الازہر کے مشیر برائے خارجہ تعلقات، ڈاکٹر محمود صدیق، نائب صدر جامعہ الازہر برائے اعلیٰ تعلیم، ڈاکٹر محمد الجندي، سیکریٹری جنرل مجمع البحوث الاسلامیہ۔
"ازہر شریف کی شرکت صدر قاسم جومارت توکایف کی جانب سے ٰامام اکبر کو قازقستان کے دورے اور 'عالمی اور روایتی مذہبی رہنماؤں' کے آٹھویں اجلاسِ کے افتتاح میں شرکت کی باقاعدہ دعوت پر مبنی ہے، جس کے گزشتہ ایڈیشن میں 2022ء میں امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب اور پوپ فرانسس کی مشترکہ تاریخی موجودگی دیکھنے میں آئی تھی۔"
"قازقستان میں عالمی اور روایتی مذہبی رہنماؤں کا اجلاس ایک بین الاقوامی تقریب ہے جو باقاعدگی سے دارالحکومت أستانا میں منعقد ہوتی ہے؛ اس کا مقصد مذہبی رہنماؤں کے درمیان مکالمہ کو فروغ دینا اور سماجی، ثقافتی اور مذہبی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں کی شرکت شامل ہوتی ہے اور رسمی مباحثوں کے علاوہ امن اور ہم آہنگی کی اقدار کی عکاسی کرنے والی علامتی سرگرمیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔"