شیخ الازہر کی عالمی مفکر جیفری ساکس سے اقصر میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات

شيخ الأزهر يستقبل المفكر العالمي جيفري ساكس.jpg

امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف سربراہ مجلسِ حکما المسلمین، نے بروز جمعرات صوبۂ اقصر کے علاقے القرنة میں اپنی رہائش گاہ پر عالمی مفکر، پروفیسر جیفری ساکس جو امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر اور سینٹر فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے سربراہ ہیں  سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عالمی سطح پر پیش آنے والی اہم تازہ صورتحال، بالخصوص خطے کو درپیش چیلنجز پر دوستانہ گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر شیخ الازہر نے پروفیسر جیفری ساکس کے منصفانہ مؤقف اور تحریروں کو سراہا، خاص طور پر غزہ اور فلسطین سے متعلق ان کے خیالات کی تعریف کی، جو ایک دانا ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ایسی ذہنیت جو اس حقیقت کو بخوبی سمجھتی ہے کہ تمام ادیان کا پیغام کمزور اور مظلوم افراد کی حمایت کا درس دیتا ہے، خواہ ان کا دین، جنس یا نسل کچھ بھی ہو، اور مساوات، حقوق اور انسانی وقار کی بنیاد پر حقیقی بقائے باہمی کو فروغ دیتا ہے۔
اپنی جانب سے پروفیسر جیفری ساکس نے شیخ الازہر سے ملاقات پر اپنی بے حد مسرت اور اعزاز کا اظہار کیا، اور عالمی امن اور انسانی اخوت کے فروغ میں شیخ الازہر کے جرات مندانہ مؤقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امام احمد طیب کی آواز حق اور انسانیت کی آواز ہے، اور دنیا کو ان خیالات کو غور سے سننا چاہیے۔ انہوں نے مصر اور اقصر کے دورے پر بھی فخر اور خوشی کا اظہار کیا، نیز جامع ازہر شریف کی زیارت پر مسرت کا اظہار کیا، جو علم کا ایک عظیم اور رہنما مرکز ہے اور پوری دنیا کے لیے علم و نور کی کرنیں بکھیر رہا ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2026