شیخ الازہر کا مدینہ منورہ کے قریب بھارتی معتمرین کے حادثے میں جاں بحق افراد پر اظہارِ تعزیت
امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے، انتہائی رنج و غم کے ساتھ بروز پیر مدینہ منورہ کے قریب پیش آنے والے ہولناک تصادم کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد پر تعزیت کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں 40 بھارتی معتمرین جان کی بازی ہار گئے۔ شیخ الازہر اس دل خراش حادثے میں اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ جانے والے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور خلوصِ ہمدردی کا اظہار کیا اور بارگاہِ الٰہی میں دعا کی کہ وہ سب کو اپنی وسیع رحمت اور مغفرت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے اہل و عیال کو صبر و تسلی دے، اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ (ہم اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے