شیخ الأزہر سلطان ہیثم بن طارق اور عمانی عوام کو سلطنت عمان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے، سلطان/ ہیثم بن طارق آل سعید اور عمانی عوام کو؛ سلطنت عمان کے پچپن ویں قومی دن کے موقع پر اپنی دلی مبارکباد پیش کی۔
شیخ الأزہر نے الأزہر اور عمانی عوام کے درمیان گہرے بھائی چارے کے تعلقات پر زور دیا اور یاد دلایا کہ سلطنت عمان الأزہر سے محبت رکھتی ہے اور ہمیشہ علمی تعاون میں دلچسپی رکھتی ہے، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سلطنت عمان پر بھائی چارے، سلامتی، خوشحالی، ترقی اور استحکام قائم رکھے۔
۔