امام اکبر نے شیخ محمد رفعت کے (100) نایاب ریکارڈز کی مرمت کرنے کی ہدایت کی جو اس سے قبل نشر نہیں ہوئے' اور انہیں الازہر کے پورٹل پر دستیاب کرنے کا فیصلہ کیا۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

"شیخ الازہر نے بڑے قاریوں کے قرآنی ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے ایک جامع منصوبے کے آغاز کا مطالعہ کرنے کی ہدایت کی۔

امامِ اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف، نے مشیخۃ الازہر میں ، محترمہ ھناء حسین رفعت جو شیخ محمد رفعت کی پوتی ہیں سے ملاقات کے دوران ہدایت دی کہ وہ سو نایاب ریکارڈز کی مرمت کا انتظام کریں جن میں شیخ محمد رفعت کی ایسی تلاوتیں شامل ہیں جو 'پہلے نشر نہیں کی گئیں'، اور جنہیں حال ہی میں دریافت کیا گیا ہے۔ یہ ریکارڈز اس منفرد قرآنی آواز کی دستیاب ریکارنگز کا ایک بڑا حصہ ہیں، اور ان کی مرمت سے ہمارے پاس شیخ محمد رفعت کی تلاوتِ قرآن کا تقریباً 70٪ محفوظ ہو جائے گا۔

امام اکبر نے تاکید کی کہ الازہر الشریف قرآنی تلاوتوں کے ورثے کو محفوظ کرنے، اس کی حفاظت کرنے اور اسے ایسے انداز میں شائع کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی جو مرحوم شیخ کی قدر ومنزلت کے مطابق ہو؛ یہ ہمارا تاریخی فریضہ ہے کہ ہم بڑے قاریوں کے قرآنی ورثے کو محفوظ رکھیں، اور شیخ رفعت کی قدر دانی کریں جو تلاوت کے میدان میں ایک نمایاں شخصیت تھے۔ اسی طرح، امام اکبر نے الازہر کے قائدین کو ہدایت دی کہ وہ بڑے قاریوں کے قرآنی ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے ایک جامع منصوبے بنائیں، اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں تاکہ ایسی تلاوتیں اور قراءتیں جمع کی جائیں جو اب تک شائع نہیں ہوئیں؛ تاکہ اس ورثے کو دستاویزی شکل دی جا سکے اور آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھا جا سکے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2026