شیخ الازہر نے سابق وزیر اعلیٰ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر مفید شہاب کے انتقال پر تعزیت کی۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

اللہ تعالیٰ کے فیصلے اور تقدیر پر صبر و رضا کے ساتھ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ، سابق وزیر اعلیٰ تعلیم، سابق صدر جامعہ قاہرہ اور بین الاقوامی قانون کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر مفید شہاب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جو ایک علمی اور قومی خدمات سے بھرپور زندگی گزارنے کے بعد اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے۔
شیخ الازہر نے  کہا  کہ مرحوم مصر اور دنیا میں بین الاقوامی قانون کے نمایاں علما میں سے تھے، اور طابا کی سرزمین کے دفاع اور اسے بین الاقوامی ثالثی کے ذریعے واپس حاصل کرنے میں ان کا نمایاں کردار رہا۔ وہ ایک سنجیدہ عالم، ممتاز استاد اور دانا منتظم کی بہترین مثال تھے، نیز اعلیٰ تعلیم کی ترقی میں ان کی خدمات اور مختلف عہدوں پر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ان کی اخلاص بھری کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔
شیخ الازہر  نے مرحوم کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے  اللہ رب العزت سے دعا کی  کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی قومی خدمات کا بہترین اجر دے، اور ان کے اہل و عیال کو صبر و تسلی عطا فرمائے۔ {إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ}

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2026