شیخ الازہر نے صدر امارات سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اماراتی عوام کے ساتھ یکجہتی کیا۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور چند برادر عرب ممالک پر ہونے والی جارحیت کی شدید مذمت کی، اور ان اقدامات کو ریاستی خودمختاری اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
دوسری جانب، شیخ محمد بن زاید نے اس برادرانہ اور نیک جذبے پر مبنی اقدام پر شیخ الازہر کا شکریہ اور قدردانی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران اس امر پر زور دیا کہ خطے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کو فوری طور پر روکا جائے، تحمل اور بردباری سے کام لیا جائے، اور مختلف مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سیاسی ذرائع کو اختیار کیا جائے، تاکہ خطے میں امن و استحکام کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔