شیخ الازہر نے ممتاز ملائیشیائی اسلامی مفکر ڈاکٹر سید محمد نقیب العطاس کے انتقال پر تعزیت کی ۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

اللہ تعالیٰ کی قضا و قدر پر کامل رضا کے ساتھ، شیخ الازہر شریف پروفیسر ڈاکٹر احمد  طیب نے ، ملائیشیا کے نامور اسلامی مفکر ڈاکٹر سید محمد نقیب العطاس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جو ایک علمی خدمات سے بھرپور زندگی گزارنے کے بعد اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے۔

الازہر اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ مرحوم عصرِ حاضر میں اسلامی فکر کے نمایاں علما میں سے تھے، اور ان کی تحریروں اور تصانیف نے اسلامی فلسفے کو بھرپور انداز میں ثروت مند بنایا۔ ان کی علمی کاوشوں کا شناخت اور تہذیب سے متعلق اہم فکری مباحث کو منظم کرنے میں گہرا اثر رہا۔
الازہر اس عظیم اسلامی شخصیت کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ، ملائیشیا اور عالمِ اسلام کے علما اور طلبہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے، امت کے لیے ان کی علمی خدمات کا بہترین اجر عطا کرے، اور ان کے اہل و عیال اور چاہنے والوں کو صبر و تسلی نصیب فرمائے۔{إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ}

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2026