شیخ الازہر کو عید الفطر کی مبارکباد کے لیے پوپ تواضروس کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر شریف کو جناب پوپ تواضروس دوم، پوپ آف قبطی آرتھوڈوکس چرچ اور بطریرکِ الکراذة المرقسیہ نے عید الفطر کے قریب آنے پر ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے مبارکباد دی، اور امام اکبر اور مسلمانوں کے لیے خوشیوں بھری اور بابرکت عید کی دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ یہ خوشی کے مواقع ہمارے عزیز وطن مصر پر بھائی چارے کے ماحول میں بار بار لائے، جہاں مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان یکجہتی قائم رہے۔ جناب پوپ نے شیخ الازہر کے اس کردار کو بھی سراہا جو وہ بیدار ی شعور ، روشن فکر کے فروغ، اور شہری ذمہ داری، مکالمہ اور مشترکہ زندگی کے اقدار کو مضبوط کرنے میں ادا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، امام اکبر نے پوپ تواضروس دوم کے اس برادرانہ رابطے پر شکریہ ادا کیا اور قدردانی کا اظہار کیا، اور کہا کہ یہ مواقع قومی یکجہتی کی مضبوطی کو اجاگر کرنے کا ایک مسلسل موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ الازہر مصر کے کلیساؤں کے ساتھ تعلقات پر فخر کرتا ہے، جس کا مظاہرہ مصری فیملی ہاوس کے قیام سے ہوا، جو ازہری علما اور کلیسا کے نمائندوں کے درمیان تعاون کا ایک منفرد ماڈل ہے اور جس نے فرقہ وارانہ فتنوں کے مختلف مظاہر سے نمٹنے اور سماجی استحکام کو فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کیا۔