شیخ الازہر نے صدر السیسی، مصری عوام اور مسلم و عرب امت کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔
پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر شریف نے، صدر جمہوریہ جناب عبد الفتاح السیسی، مصری عوام اور مسلم و عرب امت کے نام دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عید الفطر کی مبارک دی ، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کے صالح اعمال قبول فرمائے اور یہ بابرکت دن مصر اور امتِ مسلمہ کے لیے خوشحالی، برکت اور امن کے ساتھ دوبارہ لائے۔
شیخ الازہر اس بات پر زور دیا کہ عید الفطر روزہ کے فریضے کی ادائیگی کے بعد ایک الٰہی انعام ہے، اور یہ موقع محبت و ہمدردی کے تعلقات کو تازہ کرنے، اجتماعی تعاون اور بھائی چارے کے اقدار کو مضبوط کرنے، اور اختلافات و انتشار کو ختم کرنے کے لیے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ اس موقع کو رشتوں کی مضبوطی، محتاجوں اور غریبوں کی مدد، دوسروں کے ساتھ احسان و نیکی اور اسلامی و انسانی بھائی چارے کے اصولوں پر عمل کرنے کے لیے استعمال کریں۔
شیخ الازہر اس مبارک موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو اتحاد عطا فرمائے ، اور خطے میں حالیہ شدید چیلنجوں اور مشکلات کے پیش نظر اس کے کلام اور صف کو وحدت دے ، ، اور امت کے خون کو محفوظ رکھے، عرب و اسلامی دنیا میں امن و سلامتی قائم کرے، اور ہمارے وطنوں کو فتنوں و شر سے محفوظ رکھے اور انہیں بھلائی اور رہنمائی عطا فرمائے۔