امام الاکبر کی سرپرستی میں دعوت کا مشترکہ قافلہ اگلے جمعہ کو الازہر اور اوقاف سے اسکندریہ کے لیے روانہ ہو گا
امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب، شیخ الازہر الشریف کی سرپرستی مین ازہر شریف اور وزارت اوقاف کے علماء کا مشترکہ دعوتی قافلہ آئندہ جمعہ کو اسکندریہ شہر کے لیے بھیجا جائے گا اور قافلے کی سربراہی وکیل الازہر الشریف ڈاکٹر محمد عبدالرحمٰن الدوینی، وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد مختر جمعہ اور اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نذیر عیاد کریں گے۔ قافلے کا آغاز اسکندریہ کے گورنر میجر جنرل محمد الشریف سے ملاقات کے ذریعے ہونا ہے جس کے بعد قافلے کے ارکان کے درمیان مشترکہ اجلاس کے انعقاد کے علاوہ پورے شہر میں 15 مساجد میں قافلے کی سرگرمیاں تیز کی جائیں گی جس میں ابو بکر الصدیق کیمپ میں شہر کے اماموں اور مبلغین کی بڑی تعداد نے شرکت کریں گے کہ جس میں بہت سے ابھرتے ہوئے مذہبی اور زندگی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ قافلے کا مقصد اہم ترین معاشرتی مسائل کے بارے میں اماموں اور مبلغین میں بیداری پیدا کرنا ہے، انہیں ان مسائل کے حل کی تشکیل میں حصہ لینے اور کمیونٹی کے سامنے اس طرح پیش کرنے کی تربیت دی جاتی ہے جس کو سمجھنا اور اس سے نمٹنا آسان ہو، یہ قافلہ الازہر الشریف اور وزارت اوقاف کے کردار کے دائرے میں آتا ہے جس میں روشن خیال وسطی مذہبی سوچ کو پھیلایا جاتا ہے، انتہا پسندانہ خیالات کا مقابلہ کیا جاتا ہے اور زمینی سطح پر الازہر کے علما اور شہریوں کے درمیان بات چیت اور مکالمے کے ذریعے ان کی تردید کرنے کے لئے کام کیا جاتا ہے۔