امام اکبر نے "امیر انسانیت " شیخ صباح احمد جابر، ریاست کویت کے امیر کی تعزیت کی۔
ازہر شریف اور امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف ، اللہ تعالی کی قضا اور قدر پر راضی رہتے ہوئے شیخ صباح احمد جابر، ریاست کویت کے امیر کی تعزیت کی۔ جو منگل کو انتقال کر گئے۔ شیخ الازہر نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ عزت مآب شیخ / صباح احمد جابر صباح ایک دانشمند، وفادار رہنما، لوگوں کے درمیان امن اور مکالمے کے حامی اور سرپرست تھے، اور ہمیشہ اپنے ملک کی نشاۃ ثانیہ کے لیے کام کرتے رہے اور عرب اور اسلامی اقوام کے مسائل کی خدمت کرتے رہے۔ اس لیے وہ ’’پرنس آف ہیومینٹی/امیر انسانیت کہلانے کے حقدار ہیں۔ اس عظیم مصیبت میں ازہر عرب اور اسلامی امت اور کویت کی ریاست، حکومت اور عوام، کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہے کہ وہ انہیں جنت کے باغات کی وسعتوں میں آباد کرے ،اور ان کے اہل خانہ، ان کے خاندان، ان کے رشتہ داروں اور ان کے تمام چاہنے والوں کو صبر وسکون عطا فرمائے۔ {إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ}.