امام اکبر نے شناخت سے بیگانگی اور غربت کی مہموں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔ مصر مصنفین یونین: ازہر اور امام اکبر جن تمام بدنیتی پر مبنی مہمات کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں ہم اس کی حمایت کرتے ہیں tion

 اتحاد كتاب مصر- ندعم ما يقوم به الأزهر والإمام الأكبر ضد كل الحملات المغرضة.jpg

شیخ ازہر، امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے نے آج بروز اتوار مصری مصنفین یونین کے جنرل سنڈیکیٹ کے سربراہ ڈاکٹر علاء عبد الہادی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا ہے اور امام اکبر نے کہا کہ ازہر تمام علمی اور ثقافتی اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے؛ کیونکہ بیداری پیدا کرنے اور لوگوں میں مفید علم نشر کرنے کے سلسلہ میں ان کا اہم کردار ہے اور ان اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کے لئے ایک طریقہ کار تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے تاکہ کوششوں کو مربوط کرنے اور اپنے علمی اور تعلیمی مشن کو بہترین طریقے سے انجام دیا جا سکے اور اس طرح باشعور نوجوان نسلوں کو عصر حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنایا جا سکے اور اپنے عرب اور اسلامی تشخص سے بیگانگی اور دوری کے حملوں سے نمٹا جا سکے۔ 

اسی سلسلہ میں مصری مصنفین یونین کے صدر ڈاکٹر علاء عبد الہادی نے گفت وشنید اور رواداری کی اقدار کو پھیلانے اور اسلامی فکر کو آگے بڑھانے میں ازہر اور اس کے شیخ کے کردار کو سراہا ہے اور واضح رہے کہ مصری مصنفین یونین ازہر کی بہت بڑی حامی ہے اور ان تمام بدنیتی پر مبنی ان مہمات کا مقابلہ کرنے میں امام اکبر کی بھی معاون ہے جو ہماری اخلاقی اقدار اور ہمارے حقیقی مذہب کے اصولوں کو مجروح کرنا چاہتے ہیں۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025