شیخ الازہر جسٹس پولس فہمی کا استقبال کرتے ہیں اور اعلی دستوری عدالت کی صدارت پر انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔

شيخ الازهر يستقبل المستشار بولس فهمي ويهنئه برئاسة المحكمة الدستورية العليا.jpeg

امام اکبر پروفیسر احمد  طیب شیخ الازہر نے اعلی دستوری عدالت کے صدر جسٹس پولس فہمی کا منگل کی صبح مشیخۃ الازہر میں کیا  ملاقات کے آغاز میں امام   اکبر نے اعلی دستوری عدالت کی صدارت سنبھالنے پر جسٹس پولیس  فہمی کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا عدالت کی مزید ترقی کی دعا کی، دستور کی حفاظت عدل و انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی کی امید کا اظہار کیا، کیونکہ اسی میں اور عوام کی   مصلحت پوشیدہ ہے۔   دوسری جانب  جسٹس پولیس فہمی نے اعلی دستوری عدالت کے صدر بننے پر دی جانے والی امام اکبر کی مبارکباد کا  شکریہ ادا کیا، اور اس بات کا اظہار کیا کہ جناب شیخ الازہر ہمیشہ اس شاندار ادارے کی طرف سے اعتدال کی نمائندگی کرتے ہیں ،جس کا قومی کردار سب کے سامنے ہے،  انہوں نے اس بات کی وضاحت کی  ہے کہ انسانی خدمت کے ضمن میں شیخ الازہر کی  داخلی و خارجی  کاوشوں  کے سب گواہ ہیں، انہوں نے آزادی و  حقوق کی حفاظت، قانون کی حکمرانی اور ملی استحکام کے لیے اعلیٰ دستوری عدالت کے کردار سے متعلق باہمی گفتگو کی،  اور اس بات پر زور دیا کے عدالت اپنے تجربے اور شاندار روایات کی بنیاد پر دنیا کی تمام  دستوری عدالتوں  کے درمیان اہل مصر کے لیے باعث فخر ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025