امام الاکبر نے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینے کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ "یہ ایک دھوکہ ہے جسے بہت سے لوگوں نے ہضم کر لیا ہے"۔
امام الاكبر ڈاکٹر احمد الطیب نے اس قول کی مذمت کی ہے کہ: "مسلمان دہشت گرد ہیں!"، اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ ایک ایسی چال ہے جسے بہت سے لوگوں نے نگل لیا ہے، یہاں تک کہ خود مسلمانوں نے بھی۔ انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک اور ٹویٹر پیج پر ایک ٹویٹ میں وضاحت کی کہ حقیقت، تاریخ اور آزاد ضمیر جس سچائی کی تصدیق کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ مسلمان ہر جگہ تہذیب کے معمار ہیں جو کہ یورپ میں بھی پائے جاتے ہیں مگر افسوس کہ اب وہ ان متعدد ممالک میں دہرے معیار کا شکار ہیں۔