شیخ الازہر کی ہدایت پر مصری زکوٰۃ و خیرات ہاؤس نے غزہ کے چھٹے امدادی قافلے کا آغاز کیا۔

بتوجيهات شيخ الأزهر.. بيتُ الزَّكاة والصَّدقات المصري يطلق القافلة السادسة لإغاثة غزة.jpg

  مصری زکوٰۃ و خیرات ہاؤس:  امام اکبر کی " غزہ کی مدد کرو" مہم کے آغاز کے بعد سے 325 ٹرکوں کے ساتھ کل 6,000 ٹن سامان بھیج چکا ہے۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف، بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین اور زکوٰۃ وخیرات ہاؤس کے نگران کی ہدایت پر آبروز پیر، مصری زکوٰۃ وخیرات ہاؤس نے غزہ میں اپنے لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے چھٹے امدادی قافلے کا آغاز کیا، جو  بین الاقوامی مہم "غزہ کی مدد کرو " کی مہم کے تحت ہے، قافلے میں 100 ٹرک شامل ہیں۔ اس میں تقریباً 2,000 ٹن خوراک، پانی، طبی اور رہنے کا سامان، اور بڑی مقدار میں کمبل، لحاف اور گدے ہیں۔
 
 
مصری زکوٰۃ و خیرات ہاؤس کے قافلے کی تیاری میں دنیا بھر کے اسی (80) سے زائد ممالک کے مقبول وفود نے شرکت کی۔ جو پیر کی صبح مشیخۃ الازہر کے ہیڈکوارٹر سے نکلا  اور مصر اور فلسطین کی سرحد پر واقع رفح زمینی بندرگاہ کی طرف روانہ ہوا۔ تاکہ غزہ کی پٹی میں اپنے بھائیوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے داخل ہو۔ یہ " غزہ کی مدد  کرو" مہم کا چھٹا قافلہ ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں دوسرا قافلہ ہے۔
یہ قافلہ غزہ کی پٹی پر تقریباً 6 ماہ سے جاری صہیونی جارحیت کی روشنی میں "زکوٰۃ وخیرات ہاؤس " کی جانب سے شروع کیے گئے امدادی پل کے فریم ورک کے اندر آتا ہے، جو دن بدن  انسانی اور صحت کی تباہی کا سبب بنتا جا رہا ہے۔ اور غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی قبضے کی طرف سے تباہی اور بھوک کی جنگ کے دوران 32 ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تعداد بچوں، خواتین اور بوڑھوں کی ہے۔ اور 75000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ زکوٰۃ وخیرات ہاؤس اب تک 325 ٹرک بھیج چکا ہے، جو تقریباً 6,000 ٹن انسانی اور امدادی امداد لے کر جا چکے ہیں۔ 
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024