شیخ الازہر نے "اسلامی تہذیب" کو ایک "جلتے انگارے" سے تشبیہ دی ہے جو اس پر مختلف چیزوں کے جمع ہونے کے باوجود بجھتا نہیں ہے۔
امام اکبر:
ہم اسلامی تہذیب کے علاوہ کسی ایسی تہذیب کے بارے میں نہیں جانتے جو مہلک حملوں کے باوجود 14 صدیوں تک وقت کے سامنے زندہ رہی ہو۔
جس امت نے انسانیت کو سیدھے راستے تک پہنچایا وہ آج کمزوری اور تنہائی کا شکار ہو چکی ہے۔ تقسیم اور اندرونی کشمکش وہ کمزور نکتہ ہے جس کے ذریعے استعمار مسلم ممالک میں گھس آیا۔
ہم ایک ایسے رجحان سے خبردار کرتے ہیں جو اسلامی معاشرے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور وہ تکفیر تفسیق اور تبدیع پر جری ہونا اور لوگوں کی جان مال اور عزت کو مباح قرار دینا ہے۔
شریف ہدایت اللہ سٹیٹ اسلامک یونیورسٹی جکارتہ نے بروز منگل مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین الازہر الشریف کے امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب کے انڈونیشیا کے دورے کے موقع ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ ، جس میں یونیورسٹی کے پروفیسروں، محققین، مختلف یونیورسٹیوں کے انڈونیشی طلباء، اور متعدد وزراء، سفیروں اور مذہبی اداروں کے سربراہان ومجود تھے، یہ پروگرام جناب جوکو ویدوڈو، صدر جمہوریہ انڈونیشیا کی سرپرستی میں منعقد تھا۔
اس عوامی تقریب میں آپ کی تقریر کا عنوان تھا، "چیلنجوں کا سامنا کرنے میں وحدت امت کا کردار" شیخ الازہر، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہماری امت جس نے ہر طرف سے اندھیرے چھانے کے بعد پوری دنیا کو روشن کیا تھا۔ اس نے اپنے قرآن پاک اور اپنے عظیم رسول کے ذریعے انسانیت کا راستہ درست کیا۔ انسانیت کو ایک بار پھر سفید راستے پر رکھ دیا گیا جس کی رات اس کے دن کی طرح ہے اور اس سے صرف ہلاک ہونے والا ہی ہٹ سکتا ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اب یہ مستقل بیماریوں سے ملتی جلتی علامات میں مبتلا ہیں۔
آپ شاید ہی ایک علامت کا علاج کر سکیں جب تک کہ آپ سو علامات کا علاج کر کے تھک نہ جائیں۔
جو کوئی بھی اسلامی تہذیب کی عظمت اور طاقت پر غور کرتا ہے، جس کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی گئی تھی، وہ یہ دیکھ کر بہت حیران ہوتا ہے کہ یہ اب کیا شکل اختیار کر گئی ہے۔ اگرچہ یہ معدومیت یا فنا تک تو نہیں پہنچی لیکن یہ ایک قسم کی کمزوری اور تنہائی میں ضرور بدل گئی ہے جسے اس کے اپنے بیٹے دوسروں سے پہلے محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تہذیب کی حیرت میں سے ایک یہ ہے کہ - یہاں تک کہ جب یہ کمزوری کا شکار ہے - یہ بحالی، احیا اور تجدید کے لیے بے پناہ امید پیدا کرتی ہے۔ یہ ایک جلتے ہوئے انگارے کی طرح ہے جو اپنی طویل، روشن تاریخ میں وقتاً فوقتاً اس پر جمع ہونے والی موٹی راکھ کی تہوں کے باوجود بجھایا نہیں جا سکتا۔
لوگ اسلامی تہذیب کے علاوہ ایسی تہذیب کو نہیں جانتے جو مہلک ضربوں کے باوجود چودہ صدیوں تک زندہ اور مستحکم رہی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ شاندار تاریخ کی حامل یہ تہذیب آج اپنی تقدیر بدل چکی ہے۔
اس نے مغرب سے اس کے فلسفے، ثقافت اور نصاب تعلیم، معاشرت اور معاشیات کے لیے بھیک مانگنا شروع کر دی۔ گویا اس کے لوگ تاریخ کے قبرستانوں سے آنے والی وحشی قوم ہیں۔ جو اس سے قبل سائنس، ادب، فلسفہ، قانون سازی، تاریخ یا فنون سے واقف نہیں تھے۔ گویا انہوں نے پوری انسانیت کو تعلیم ہی نہیں دی اور کئی صدیوں تک مشرق و مغرب میں بطور نفیس تہذیب کے سایہ فگن نہیں نہیں۔ اس امت کی بیماری: تقسیم، اختلاف اور اندرونی کشمکش ہے یہ ایک مہلک بیماری ہے جو ایک طویل عرصے سے (اس امت کا) ایک کمزور نقطہ ہے جس کے ذریعے استعمار نے گزشتہ دو صدیوں میں مسلم ممالک میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور یہ وہ مہلک بیماری ہے جس سے مغربی استعمار اکیسویں صدی میں دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔
شیخ الازہر نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ "تقسیم کرو اور حکومت کرو" کا قول جسے ہم نے بچپن میں یاد کیا تھا، اب تہذیبوں کے تصادم، تخلیقی افراتفری، عالمگیریت، تاریخ کا خاتمہ اور دیگر بینرز کے نیچے دوبارہ سے منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ نظریات یہاں اور وہاں مسلم ممالک میں پرورش پاتے ہیں تاکہ وہ ان کے ماتحت ہو جائیں یا ان کے لیے نئے استعمار کی طرف سے آپس میں لڑیں۔ قرآن پاک جسے ہم صبح و شام پڑھتے ہیں اور بچوں کے لیے اسے حفظ کرنے کی دوڑ لگاتے ہیں اور ہم اپنے بچوں کے حفظ کرنے کی صلاحیت پر شیخی مارتے ہیں اور یہ قرآن مسلمانوں کو تنبیہ کرتا ہے اور ان کے کانوں میں دن رات اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان سنایا جاتا ہے کہ: {اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑا مت کرو ورنہ بزدل ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبر کرو بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔}۔ انفال: 46]۔
امام اکبر نے ایک سوال کیا اور کہا: اس معاملے سے متعلق ہر محقق پر یہ سوال خود کو مسلط کرتا ہے، کہ: مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ کیسے مصالحت کر سکتے ہیں؟ اور کہا کہ: یہ تکلیف دہ سوال اب ایک تاریک، یہاں تک کہ انتہائی تاریک انداز میں اٹھایا جا رہا ہے۔ صرف اس بات کی طرف اشارہ کرنا کافی ہے کہ دعوت وتبلیغ کی تقریر جسے لوگوں کو اکٹھا کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، اکثر مسلمانوں کی تقسیم اور تفرقہ کی بنیادی ذمہ دار بن چکی ہے۔ کیونکہ مسلم نوجوانوں کا تشدد شدید ہوگیا ہے: دعوت کے میدان میں اب کتنے فرقے مسلم نوجوانوں کی نفرت، دشمنی اور سازشوں کے پیچھے کھڑے ہیں؟ ان نوجوان مبلغین اور ان نوجوان خواتین مبلغین کی فکر سے امت کے اہم مسائل کہاں گئے؟ کیا یہ بڑے مسائل ان کی ایک قسط کے مستحق نہیں ہیں، جن میں وہ حلال کو حرام اور حرام کو حلال قرار دیتے ہیں؟
آپ نے مزید کہا: کیا ہمارے نوجوان القدس اور مسجد اقصیٰ کے بارے میں جانتے ہیں اور اسے کیا نقصان پہنچا ہے، جس قدر وہ اشعری، سلفی اور صوفی تنازعات کے بارے میں جانتے ہیں؟ کیا اس کا ذہن اس امت کی حقیقت میں اس قدر مشغول ہے جتنا کہ وہ معمولی متنازعہ مسائل پر تحقیق کرتا ہے جن کا وقت گزر چکا ہے؟ کیا وہ اپنے یونیورسٹی کے تعلیمی کورسز کے لیے اسی طرح محنت کرتا ہے جس طرح اسے اس یا اس مبلغ کی طرف سے کتابوں یا کتابچے کو پڑھنے کا اہتمام کرتا ہے؟ بلکہ ہمارے نوجوانوں کیسے ایک ناگزیر اور ضروری فریضہ سے اعراض کیے ہوئے ہیں جو کہ مسلمانوں کا اتحاد ہے اور انہوں نے اپنے آپ کو فقہ کے لیے وقف ہے جس میں جو چیز مستحب ہے اسے واجب کے ساتھ اور مکروہ چیز کو حرام کے ساتھ ملایا جاتا ہے؟
شیخ الازہر نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ پانچ شرعی احکام کے درمیان فروق ختم ہو چکے ہیں، یا تقریباً ختم ہونے کے قریب ہیں ، اور اسلامی معاشرے میں خاندان جزوی مسائل میں مشغول ہے جس کا کرنا واجب نہیں ہے۔
اس نے اسلامی شریعت میں بڑے اہم مسائل کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے، جیسے: والدین کی عزت کرنا، پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کرنا، کام کی قدر، وقت کی قدر، صفائی ستھرائی، لوگوں کے لیے ہمدردی اور دیگر اخلاقی اور سماجی ذمہ داریاں جو اس عجیب فقہ میں شرعی فرائض کی ترتیب میں فہرست کے نچلے حصے میں ڈال دی گئی ہیں۔ اور ایک اور چیز جو امت کو اس بدحالی کی طرف دھکیل رہی ہے: وہ ائمہ اربعہ کی فقہ کے ساتھ واضح طور پر چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش ہے، اور ایک نئی فقہ کو مسلط کرنے کی کوشش ہے جو لوگوں کو وہ کام کرنا واجب قرار دیتی ہے جو واجب نہیں ہے، اور یہ معقول بھی نہیں ہے کہ وہ واجب ہے، جیسے: نماز مغرب سے پہلے نفلی نماز پڑھنا، یا صدقہ فطر ایک قسم کے اناج کے ساتھ ادا کرنا اس کے علاوہ جائز نہیں، یہ وہ چیز ہے جس کو جمہور امت نہیں جانتی، اور ان کی مساجد اس سے پہلے اس کی عادی نہیں تھیں، اور اس پر عمل بھی نہیں کیا گیا جیسا کہ ہمارے معتبر فقہاء کہتے ہیں۔
آپ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ جن چیزوں کے سامنے ہمیں طویل عرصے تک رکنا چاہیے وہ ایک ایسا رجحان ہے جو اسلامی معاشرے کو تباہ کرنے اور اس کی بنیادوں کو منہدم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر صحیح فقہ اور خالص اور واضح علم کے ساتھ اس کا سامنا نہ کیا گیا ، یہ رجحان تکفیر، تفسیق اور تبدیع کی جسارت ہے، اور اس کی بناء پر جان، عزت اور مال کو مباح قرار دیا جاتا ہے۔ اس طرح کے نظریات کا پھیلاؤ کیسے جائز ہو سکتا ہے جب کہ اس امت کے تینوں مکاتب فکر کے علماء اور ائمہ متفقہ طور پر اس سنہری قول پر متفق ہوں، جس کو ہم نے الازہر کی راہداریوں میں اس وقت حفظ کیا تھا جب ہم چھوٹے تھے؟ جیسے: ہم اہل قبلہ میں سے کسی کو کافر قرار نہیں دیتے، اور ہم ہر نیک اور ہر فاسق کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں، اور کوئی شخص اسلام سے خارج نہیں ہوتا سوائے اس چیز کے انکار کے جس سے وہ اسلام میں داخل ہوا تھا اور دوسرے احکام جو اس نے محفوظ رکھے ہوں۔ جنہوں نے پوری تاریخ میں امت میں ہم آہنگی اور اتحاد قائم رکھا۔ اس امت نے اپنے عقائد کی بنیاد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث پر رکھی: ”جو شخص ہماری نماز کی طرح نماز پڑھے، ہمارے قبلہ کی طرف رخ کرے اور ہمارا ذبیحہ کھائے تو وہ ایسا مسلمان ہے جسے اللہ اور اس کے رسول کی امان حاصل ہے، سو تم اللہ کی امان اور ذمہ کو نہ توڑو۔
اپنے خطاب کے اختتام پر شیخ الازھر نے امت کو محنت اور کام کرنے کی دعوت دی اور تاکید کی کہ یہ وقت محنت اور کام کا ہے تقریروں اور خطبوں کا نہیں۔ ہمارے اردگرد کی قومیں مشکوک خاموشی اور انتہائی دھوکے اور فریب سے کام کرتی ہیں۔ ہم وہ باتیں کرتے کرتے تھک چکے ہیں جو عمل کا سبب نہیں بنتیں۔
میں آپ کو امام دارالحجرہ اور ہمارے امام، امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا سنہری قول یاد دلاتا ہوں - انہوں نے کہا: کہ مجھے ایسی بات سے نفرت ہے جس پر عمل نہ ہو۔