شیخ الازہر نے برکینا فاسو کے وزیر خارجہ سے الازہر میں برکینا فاسو کے اماموں کے لیے تربیتی کورسز کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا

شيخ الأزهر يستقبل وزير خارجية بوركينا فاسو.jpeg

شیخ الازہر: ہم الازہر اکیڈمی میں برکینا فاسو کے اماموں کے لیے تربیتی کورسز کو تیز کرنے اور انتہا پسندانہ نظریے کی تردید میں ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تیار ہیں۔
برکینا فاسو کے وزیر خارجہ نے کہا: الازہر میں ہمارے ائمہ کی تربیت کا بڑا اثر ہوا ہے، اور اب ہمارے پاس کھلے ذہن کے امام ہیں جو رواداری اور اعتدال میں رول ماڈل کی نمائندگی کرتے ہیں۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے جمعرات کو مشیخۃ الازہر میں مسٹر كاراموكو جان مارى تراورى خارجہ امور اور علاقائی تعاون کے وزیر سے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔ 
امام اکبر نے برکینا فاسو کے وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا الازہر الشریف میں خیرمقدم کیا، برکینا فاسو کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات پر الازہر کے فخر اور اسے درپیش عصری چیلنجوں کی سنگینی سے آگاہی پر زور دیا۔ اور انتہاپسند گروہوں کے نظریے کی تردید کے لیے برکینا فاسو کی حمایت کے لیے الازہر کی تیاری کا ذکر کیا اور کہا کہ ہمارا ماننا ہے  کہ انتہا پسندی کا حقیقی تصادم بنیادی طور پر ایک فکری تصادم ہے۔ 
امام اکبر نے الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی میں برکینیائی اماموں اور مبلغین کے لیے تربیتی کورسز کو تیز کر کے برکینا فاسو کی حمایت کرنے کے لیے الازہر کی آمادگی کا اشارہ کیا تاکہ ائمہ اور مبلغین کو تربیت دی جا سکے اور شدت پسند گروہوں کے دلائل کو رد کرنے میں ان کی مہارت کو بہتر بنایا جا سکے۔ نیز الازہر یونیورسٹی میں التحاق کے لیے برکینا فاسو کے لیے مختص کیے گئے وظائف کی تعداد میں اضافے کے علاوہ، برکینا فاسو میں عربی زبان سکھانے کے لیے ایک مرکز کا قیام بھی عمل میں لانے کی طرف اشارہ کیا، جو برکینا فاسو کے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرے اور اندرونی چیلنجوں کا سامنا کرنے میں ان کی صلاحیتوں کو بڑھائے گا۔
اپنی طرف سے، برکینا فاسو کے وزیر خارجہ نے افریقی عوام بالخصوص برکینا فاسو کی حمایت کے لیے الازہر کی کوششوں کی تعریف کی۔ اور اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الازہر کے برکینا کے ائمہ کی میزبانی اور انہیں الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے تربیت ائمہ اور مبلغین میں تربیت دینے سے، برکینابی معاشرے پر ایک واضح اثر ڈالا ہے، خاص طور پر ان ائمہ کی زبان میں منحرف فکر کا مقابلہ کرنے میں ہم نے بہت بڑی ترقی دیکھی ہے اب ہمارے پاس کھلے ذہن کے امام ہیں جو اعتدال پسند گفتگو کرتے ہیں، رواداری اور اعتدال کے لیے رول ماڈل کی نمائندگی کرتے ہیں، اور نوجوانوں کو انتہا پسند گروہوں کے نظریے کے خطرات سے بچاتے ہیں۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025