بحرین میں اسلامی امور کی سپریم کونسل نے شیخ الازہر سے ان کی بہن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

المجلس الأعلى للشئون الإسلامية بالبحرين يقدم التعازي لشيخ الأزهر في وفاة شقيقته .jpeg

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کو بروز بدھ    مملکت بحرین میں اسلامی امور کی سپریم کونسل کے چیئرمین اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن شیخ عبدالرحمن بن محمد بن راشد آل خلیفہ کی طرف سے ان کی بہن کی وفات پر تعزیت کا پیغام موصول ہوا۔
مملکت بحرین کی سپریم کونسل برائے اسلامی امور کے چیرمین نے اپنے تعزیتی پیغام میں امام اکبر سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو اپنی وسیع رحمت اور مغفرت سے ڈھانپے، اور ان کو انبیاء، صادقین، شہداء اور صالحین کے ساتھ ٹھکانہ عطا فرمائے۔ ، اور ان کے امام اکبر اور ان کے معزز خاندان کو صبر اور تسلی دینے عطا فرمائے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025