گرینڈ امام نے چاڈ کے صدر ادریس ڈیبی کی تعزیت کی۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے جمہوریہ چاڈ کے صدر جناب ادریس ڈیبی کی وفات پر برادر ملک چاڈ کے عوام سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے مرحوم صدر کے اہل خانہ اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ انہیں صبر اور تسلی عطا فرمائے، اور ریاست چاڈ کو سلامتی، امن، سکون اور استحکام سے نوازے، "إنا لله وإنا إليه واجعون".