شیخ الازہر نے فون پر ڈاکٹر احمد عمر ہاشم کی علالت کی حالت دریافت کی
عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے، فون کے ذریعے پروفیسر ڈاکٹر احمد عمر ہاشم، رکن مجلسِ کبار العلماء کی صحت کے بارے میں خیریت دریافت کی، جو حال ہی میں عارضۂ صحت میں مبتلا ہو گئے تھے۔
شیخ الازہر نے عظیم عالم دین ڈاکٹر احمد عمر ہاشم کے لیے جلد صحت یابی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل شفا عطا فرمائے، صحت و عافیت سے نوازے، اور ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔