استقبال الفتاة الإيزيدية الناجية من تنظيم داعش .jpeg

تنظیم داعش سے بچ جانے والی یزیدی لڑکی کا استقبال

ستائیس دسمبر 2015 عیسوی کےدن فضیلت مآب امام اکبر شیخ الازہر پروفیسر احمد الطیب اس وقت عورتوں کے حق میں ایک اچھے انسانی موقف کے ساتھ ظاہر ہوئے جب انہوں نے قاہرہ کا دورہ کرنے اور صدر سیسی سے ملنے کے لئے آنے والی عراق کی خاتون یزیدی شہری " نادیہ مراد" کو شرف ملاقات بخشا تاکہ دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں دہشت گردی اور مصائب کا مشاہدہ کرنے کے بعد اس کی تکلیف کم کریں ، اس کا ساتھ دیں اور اسے اخلاقی اور نفسیاتی تعاون فراہم کریں
امام اکبر نے اس سے ملاقات کے دوران اس دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں اسے لاحق ہونے والے انسانی المئے میں اس کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا جو اپنے مجرمانہ کاموں کے ذریعہ ان تمام آسمانی شریعتوں، مذاہب، بین الاقوامی دستاویزات اور انسانی عرف کی مخالفت کر رہی ہے جو انسان پر ظلم و زیادتی کرنا حرام قرار دیتے ہیں خواہ اس کا عقیدہ، رنگ یا جنس جو بھی ہو ، موصوف نے باور کرایا کہ " یہ دہشت گرد تنظیم اسلام کے نام پر یزیدی اور غیر یزیدی خواتین کے ساتھ جو کچھ کر رہی ہے وہ اسلام سے بہت دور ہے ، اور اسلام اس سے بری ہے "

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024