15 فروری 2017 م

مکمل شہریت اور مثبت انضمام۔

اصطلاح "مسلم اقلیتیں" ہماری اسلامی ثقافت میں ایک  بیرونی آمد ہے ، اور ازہر نے اپنی گفتگو  اور اس کے جاری کردہ دستاویزات اور بیانات میں اس  ( کے استعمال)سے گریز کیا ہے۔ کیونکہ یہ ایک ایسی اصطلاح ہے جو اس کے ساتھ تنہائی اور کمتری کے احساس کے بیج سموئے ہوتی  ہے۔ یہ زمین کو تنازعات اور فرقہ واریت کے بیجوں کے لیے تیار کرتی ہے۔ درحقیقت یہ اصطلاح کسی بھی اقلیت پر شروع سے صادر کر دی  جاتی ہے جس کے بہت سے مذہبی اور شہری حقوق ہوتے ہیں۔ جہاں تک میں جانتا ہوں: ہماری اسلامی ثقافت اس اصطلاح کو نہیں جانتی ، بلکہ اس سے انکار کرتی ہے اور اسے مسترد کرتی ہے۔ اس کے بجائے ، "مکمل شہریت"  یا ہم وطن کا  معنی معروف ہے جیسا کہ مدینہ  کی دستاویز میں بیان کیا گیا ہے۔
شہریت  کے - اسلام میں - حقوق اور فرائض ہیں جن سے  سب مستفید ہوتے ہیں۔  (اللہ تعالیٰ عدل کا، بھلائی کا اور قرابت داروں کے ساتھ سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے اور بےحیائی کے کاموں، ناشائستہ حرکتوں اور ﻇلم وزیادتی سے روکتا ہے، وه خود تمہیں نصیحتیں کر رہا ہے کہ تم نصیحت حاصل کرو.) [نحل: 90]۔ پس ان کے لیے وہی حقوق ہیں جو ہمارے لیے ہیں اور ان پر وہی واجبات ہیں جو ہم پر ہیں۔  مثال کے طور پر  برطانیہ میں ایک مسلمان شہری  مکمل حقوق اور فرائض کے ساتھ ایک برطانوی شہری ہے۔ اسی طرح ، ایک مصری عیسائی مکمل حقوق اور فرائض کے ساتھ ایک مصری شہری ہے ۔
اس مکمل شہریت کے ساتھ کوئی وجہ  نہیں ہے – کہ ان میں سے کسی کو اقلیت کے طور پر بیان کیا جائے جو امتیازی سلوک اور "شہریت" کے معنی میں فرق کو ظاہر کرتی ہے۔ 
میری رائے میں ، یورپ میں مسلمانوں کے درمیان "شہریت کی فقہ" اور متعدد شناختوں اور ثقافتوں کے دوسرے معاشروں کا استحکام "مثبت انضمام" کی راہ پر ایک ضروری قدم ہے۔ جس کی طرف  ہم نے ایک سے زیادہ مغربی دارالحکومت میں دعوت دی ہے  یہ وطن کی سالمیت اور ہم آہنگی کو محفوظ رکھتا ہے ، اور تعلق کی جڑ کو مضبوط کرتا ہے ، جو معاشرے میں اتحاد کی بنیاد ہے۔ جیسے کہ یہ ثقافتی تنوع اور پرامن بقائے باہمی کی قبولیت کی بھی حمایت کرتا ہے۔ یہ اجنبیت کے شعور کو ختم کرتا ہے جو قومی وفاداری کو منتشر کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اور اجنبی جس ارض وطن پر زندگی گزار رہا ہے اور اس  سے جو خیرات وصول کر رہا ہے اس میں تذبذب کو ختم کیا جائے ایک اور عجیب وفاداری جس کا وہ خیال  کرتا ہے اوراس کے ذریعے  پناہ لیتا ہے۔ اس احساس سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے کہ وہ ایک تحدید آمیز اقلیت سے تعلق رکھتا ہے۔
عصر حاضر کی حکومتوں کے تحت - مسلمانوں کے ذہنوں اور ثقافتوں میں شہریت کی  فقہ کو مضبوط کرنے پر کام کرنا ہمارے لیے ناگزیر ہے۔ یہ سامراجی حیلوں کے لیے  ناقابل تسخیر بند  ہے جو اقلیتوں کو سیاسی تنازعات اور تسلط اور توسیع کے عزائم کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اور اس نے "اقلیتوں" کے مسئلے کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا سبب بنا دیا ۔ جن پر جدید سامراج کا انحصار ہے۔
شہریت کا اصل تصور دین اور مذہب کے فرق پر متوقف نہیں ہے ، کیونکہ حقوق اور فرائض میں سب برابر ہیں ، اور ریاست کے قانون کے سامنے بھی سب برابر ہیں۔ ہر ایک کو اس ملک کا دفاع کرنا چاہیے اور پوری ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024