شیخ الازہر عید الفطر کی مبارک باد دینے آئے اسقف چرچ کے وفد کا استقبال کرتے ہیں۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے مصر اور شمال افریقہ میں اسقف چرچ کے صدر بشپ منیر حنا کی سربراہی میں آئے اسقف چرچ کےوفد کا استقبال کیا، جو شیخ الازہر کو عید الفطر کی مبارکباد دینے آیا تھا۔گرینڈ امام نے ان کی اس مبارک باد پر گہری خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مبارکبادوں کا یہ تبادلہ واضح کرتا ہے کہ اہل مصر محبت و مودت اور بھائی چارے کی فضا میں رہتے ہیں، انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان پاکیزہ دنوں کو ہمیشہ سلامت رکھے اور بار بار لاتا رہے۔
دوسری جانب بشپ منیر حنا اور اسقف چرچ کے بڑے پادریوں نے گرینڈ امام کو عید الفطر کی مبارک باد دی اور مسلمانوں کے لئے صحت و عافیت کی دعا کی، انہوں نے تاکید کی کہ ازہر شریف ہر میدان میں ایک کامیاب محب وطن ادارہ ہے، اور گرینڈ امام کے مواقف سے سب کو رہنمائی لینی چاہیے۔