سنگاپور کے صدر نے مشیخۃ الازہر کا دورہ کرکے امام اکبر سے ملاقات کی ہے
جمہوریہ سنگاپور کے صدر ٹونی ٹین دراسہ میں واقع مشیخۃ الازہر کا دورہ کرکے عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب سے ملاقات کی اور ازہر شریف اور ریاست سنگاپور کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور امام اکبر نے سنگاپور کے صدر کے ساتھ ازہر اور سنگاپور کے درمیان علمی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ازہر کے مختلف تعلیمی مراحل میں سنگاپور کے طلباء کے لئے وظائف میں اضافے کے سلسلہ میں بھی بات چیت کی ہے۔