شیخ الازہر کی بحرین کے بادشاہ کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت حاصل کرنے پر مبارکباد
عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیرمین کے صدر بھی ہیں، نے مملکتِ بحرین کے فرمانروا جلالۃ الملک حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، حکومت بحرین، اور بہادر بحرینی عوام کو 2026–2027 کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
آپ نے کہا کہیہ کامیابی بحرین کی ان کاوشوں کا اعتراف ہے جو اس نے عالمی امن، مکالمے، رواداری، بقائے باہمی، اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے کی ہیں۔” انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ مملکتِ بحرین کا سلامتی کونسل میں انتخاب، عرب و اسلامی موقف کو بین الاقوامی سطح پر مضبوطی سے پیش کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گا — بالخصوص فلسطینی مسئلے اور غزہ پر ہونے والے ظلم و ستم کے حوالے سے۔ یہ رکنیت عصرِ حاضر کے چیلنجز کے سامنے امتِ مسلمہ کی آواز کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔”