شیخ الازہر کی شہید خالد محمد شوقی کے اہلِ خانہ سے ٹیلیفون پر تعزیت: "وطن کے شہید نے قربانی کی عظیم مثال قائم کی"

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیرمین نے، وطن کے ہیرو خالد محمد شوقی کے اہلِ خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مرحوم خالد محمد شوقی نے اپنی جان کی قربانی اس وقت دی جب وہ جلتی ہوئی، ایندھن سے بھری گاڑی کو ایک پیٹرول پمپ سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے — تاکہ آگ پمپ کی بڑی ٹینکیوں یا قریبی رہائشی علاقے تک نہ پہنچے۔

شیخ الازہر نے کہا کہ خالد محمد شوقی نے بہادری اور ایثار کا جو عملی سبق دیا، وہ قابلِ تقلید ہے وہ سچے معنوں میں شہیدِ وطن ہیں، اور ان کی قربانی ملک کی اجتماعی یادداشت میں ہمیشہ محفوظ رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعۃ الازہر کے دروازے ان کے خاندان کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، اور انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اہلِ خانہ سے رابطہ کریں اور ان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں۔

آخر میں، شیخ الازہر نے دعا فرمائی کہاللہ تعالیٰ شہید کو اپنی وسیع رحمت اور مغفرت سے نوازے،
ان کے درجات بلند فرمائے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر، سکون اور حوصلہ عطا کرے۔ بیشک ہم اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025