صدر سیسی کا امامِ اکبر شیخ الازہر کو ٹیلیفون، صحت کے بارے میں خیریت دریافت کی

شيخ الأزهر يهنِّئ الرئيس السيسي لفوزه في الانتخابات الرئاسية 2024.jpg

عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیرمین کو جمہوریہ مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کا ایک ٹیلیفون موصول ہوا، جس میں صدرِ جناب صدر نے امام اکبر کی صحت کے بارے میں خیریت دریافت کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ امام اکبر کو مکمل شفا عطا فرمائے، انہیں صحت و عافیت کی نعمتوں سے نوازے اور ان کی حفاظت فرمائے تاکہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے لیے باعث برکت رہیں۔

امام الأكبر نے صدر السیسی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، ان کے اعلیٰ جذبات، مخلصانہ دعاؤں اور شائستہ طرزِ عمل کو سراہا۔ انہوں نے صدرِ محترم کی ان کوششوں کی بھی قدر کی جو وہ الازہر شریف اور اس کے علماء کے کردار کو تقویت دینے کے لیے کر رہے ہیں، تاکہ اعتدال اور میانہ روی کے پیغام کو عام کیا جا سکے، جو مصر کی ساکھ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کے کردار کو مضبوط کرتا ہے۔

مزید برآں، فضیلة امام الأكبر اور صدر عبد الفتاح السیسی کے درمیان عید الفطر کی آمد پر مبارکباد کا تبادلہ بھی ہوا، اور انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یہ پرمسرت مواقع مصری قوم، عرب و اسلامی اُمت اور پوری دنیا کے لیے خیر، سلامتی اور امن و امان کے ساتھ لوٹیں۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025