متحدہ عرب امارات کے صدر کا شیخ الازہر کو ٹیلیفون، صحت کی خیریت دریافت کی اور عید الفطر کی مبارکباد پیش کی
عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیرمین کو متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا ایک ٹیلیفون موصول ہوا، جس میں انہوں نے شیخ الازہر کی صحت کے بارے میں خیریت دریافت کی، اور ان کی شفایابی، صحت و عافیت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ اس موقع پر عزت مآب شیخ محمد بن زاید اور امام الأكبر نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی آمد پر مبارکباد بھی پیش کی۔
اس گفتگو کے دوران، مام الاكبر نے عزت مآب شیخ محمد بن زاید کے اس رابطے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا، اور ان کی بلند اخلاقی اقدار، اصالت اور امن، بھائی چارے اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ امارات، اس کے عوام، اور تمام عرب و اسلامی اقوام کو امن، استحکام اور خوشحالی سے نوازے۔